اپنا دیشتازہ ترین خبریں

4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملہ میں جیو کی بادشاہت برقرار

ٹیلی کام ریگولیٹری-ٹرائی کے ذریعہ فروری کیلئے شائع اوسط 4G ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے اعداد و شمار میں ریلائنس جیو نے ایک بار پھر بازی مار لی ہے۔ فروری ماہ میں جیو کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 21.5 ایم بی پی ایس رہی۔ 2018 اور 2019 میں بھی ریلائنس جیو اسپیڈ کے معاملہ میں سب سے تیز 4 جی آپریٹر تھا۔

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا( ٹرائی) کے ذریعہ شائع اعداد و شمار کے مطابق فروری میں بھارتی ایئرٹیل کی کارکردگی میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔ ایئر ٹیل کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ سپیڈ جنوری کے 7.9 ایم بی پی ایس کے مقابلہ فروری میں 8.0 ایم بی ایس ایس رہی۔ جیو کے مقابلہ ایئرٹیل کی اسپیڈ ڈھائی گنا کم ہے۔ حالانکہ ووڈافون اور آئیڈیا سیلولر نے اپنے کاروبار کا انضمام کرلیا ہے اور اب ووڈافون آئیڈیا کی شکل میں کام کر رہے ہیں لیکن ٹرائی دونوں کے اعداد و شمار الگ دکھاتا ہے۔

ووڈا فون نیٹ ورک کی اوسط 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں بھی معمولی بہتری درج کی گئی۔ ووڈافون کی اسپیڈ فروری ماہ میں ایئر ٹیل کے برابر 8.0 ایم بی پی ایس رہی۔ یعنی ووڈافون کی اسپیڈ بھی جیو کے مقابلہ لگ بھگ ڈھائی گنا کم رہی۔ جنوری میں ووڈافون کی 4 جی ڈاؤن لوڈا سپیڈ 7.6 ایم بی پی ایس تھی۔ آ ئیڈیا نے فروری میں گراوٹ درج کی ہے اب اس کی 4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ جنوری کے 6.5 ایم بی پی ایس کے مقابلے 6.3 ایم بی پی ایس رہ گئی ہے۔

فروری میں 6.5 ایم بی پی ایس کے ساتھ ووڈافون، اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ چارٹ میں سب سے اوپر رہی۔ آئیڈیا اور ایئرٹیل کی فروری ماہ میں اوسط اپ لوڈ اسپیڈ باالترتیب 5.5 ایم بی پی ایس اور 3.7 ایم بی پی ایس تھی۔ آئیڈیا اور ایئرٹیل دونوں کی اوسط 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ میں گراوٹ درج کی گئی۔ ریلائنس جیو کی 4 جی اپ لوڈ اسپیڈ ایئرٹیل سے زیادہ 3.9 ایم بی پی ایس درج کی گئی۔ ٹرائی کے ذریعہ اوسطا رفتار مائی اسپیڈ اپیلی کیشن کی مدد سے جمع ریئل ٹائم اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close