بہار- جھارکھنڈ

408 بوتل غیر ملکی شراب برآمد ، ڈرائیو ر گرفتار

بہار میں گوپال گنج ضلع کے کوچائی کوٹ تھانہ حلقہ کے نیچو آ۔ جلال پور چیک پوسٹ پر پولس نے آج پک اپ وین سے 408 بوتل غیر ملکی شراب برآمد کی ہے ۔پولس ذرائع نے یہاں بتایاکہ نیچو آ۔ جلال پور چیک پوسٹ پر پک اپ وین کی تلاشی لی گئی۔ اسی دوران پک اپ وین میں چھپاکر لے جایا جارہا ہریانہ میں تیار کردہ 408 بوتل غیر ملکی شراب برآمدکیا گیا۔ برآمد شراب مظفر پور لے جایا جارہا تھا۔ برآمد شراب کی قیمت تقریباً چار لاکھ روپے ہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ پک اپ وین ڈرائیور پون کمار سہنی کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ پولس تفتیش کررہی ہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close