Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

بی جے پی کی بہکانے والی سیاست سے ملک کا بیڑہ غرق: اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت کی بہکانے والی سیاست کے سبب ملک کی معیشت اندھیری گفا کی طرف جا رہی ہے۔

مسٹریادو نے اتوار کو یہاں کہاکہ سنیچر کو پیش کئے گئے مرکزی بجٹ میں بی جے پی نے اپنی بہکانے والی سیاست کا ننگا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک ہاتھ میں مبینہ طور پر رعایتیں دی ہیں تو تمام دوسری سہولیات چھین لی ہیں۔ گھریلو استعمال کی چیزوں کو مہنگا کردیا ہے۔ بگڑی معیشت کو پٹری پر لانے کی سمت میں کوئی اشارہ نہیں مل رہا ہے۔ کسانوں، نوجوانوں اور غریبوں کیلئے جھانے کے سوائے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت میں بی جے پی حکومتوں کی نیت عوامی مفاد میں کوئی بھی کام کرنے کی نہیں ہے۔ اترپردیش کے مفادات کو مرکزی حکومت کی طرف سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعلی نے کہاکہ جہاں تک اترپردیش کی بات ہے وزیراعلی کو حکومت۔ انتظامیہ کے مسائل پر غور کرنے کی فرصت نہیں ہے۔ وہ دہلی میں انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ یہاں امن و قانون کے حالات روز بروز بگڑتے جا رہے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت میں ملک و بیرون ملک اترپردیش کی بدنامی ہو رہی ہے۔ عوام کو اس سے 2022 میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد ہی راحت مل سکے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close