Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

دروپدی مرمو نے لیا حلف،بنیںملک کی پہلی آدیواسی صدر

سی جے آئی نے دلایا حلف،دی گئی 21 توپوں کی سلامی ،میرا صدر بننا ملک کے ہر غریب کے سپنوں کی تعبیر، مرمو کا خطاب

نئی دہلی:ملک کی 15ویں صدر جمہوریہ کے طور پردروپدی مرمو نے حلف لیا۔اس طرح وہ ملک کی پہلی آدیواسی خاتون صدر بنیں ۔چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے انھیں حلف دلایا۔
پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں منعقد حلف برداری تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی ،ریاستوں کےگورنر و وزرائے اعلیٰ ، ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ ہندوستانی افواج کے تینوں سربراہ شریک ہوئے ۔
حلف لینے کے بعد دروپدمرمو نے کہا کہ آزادی کے بعد پیداہونے والی میں پہلی صدر ہوں ۔ میرا صدر بننا ملک کے ہر غریب کے سپنوں کی تعبیر ہے اور اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ ہندوستان میں غریب سپنے بھی دیکھ سکتے ہیںاور انھیں پورا بھی کر سکتے ہیں ۔
انھوںنے کہا کہ یہ جمہوریت کی طاقت ہے جو ایک غریب گھرانے اورقبائلی علاقے میں پیداہونے والی ایک بیٹی ملک کے اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر پہنچی۔ میرا صدر ہوناہر غریب کی کامیابی ہے ۔ انھوں نےکہا کہ میں فلاح وبہبود کے جذبے کے ساتھ سب کے اعتماد پر پورا اترنے کےلئے ہمیشہ تیار رہوں گی اور میں اہل وطن خاص کر نوجوانوں اور خواتین کو یقین دلاتی ہوں کہ ان کے مفادات میرے لئے سب سے اہم ہوں گے ۔اور جمہوری ثقافتی نظریات ہمیشہ میری توانائی کا ذریعہ بنیں گے ۔
انھوں نے کہا کہ مجھے وارڈ کونسلر سے ہندوستان کا صدر بننے کا موقع ملا ہے ۔ میں نے عام لوگوں کے مسائل اور درد کو دیکھا ہے اور محسوس کیا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ میری خواہش کی تمام بہنیں بیٹیاں زیادہ سے زیادہ بااختیار ہوں میں اپنے ملک کے نوجوانوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ نہ صرف اپنا مستقبل بنا رہے ہیں بلکہ ہندوستان کا مستقبل بھی آپ ہیں۔ملک کی صدر کی حیثیت سے نوجوانوں کا مکمل تعاون ملے گا۔
حلف برداری تقریب سے قبل دروپدی مرمو راج گھاٹ پہنچی جہاں انھوں نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close