Khabar Mantra
اترپردیش

شانو کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ! گرفتاری کاحکم

رام پور:یتیم خانہ کیس میں ایم پی ایم ایل اے کورٹ سیشن ٹرائل نے ایس پی لیڈر اعظم خان کے قریبی ساتھی رہے فصاحت علی خان شانوکے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے اور ان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔چند روز قبل ہائی کورٹ نے اس کیس میں ضمانت مسترد کرتے ہوئے خودسپردگی کا حکم دیا تھا۔ سال2019 میں کوتوالی میں یتیم خانہ بستی سے بے دخلی کے نام پر لوٹ مار، ڈکیتی، مارپیٹ،بھینسوں اور بکریوں کی چوری کے 12 مقدمات درج ہوئے۔ اس میں ایس پی لیڈر اعظم خان اور کئی دیگر کو ملزم بنایا گیا ہے۔ان مقدمات کے ملزمان ضمانت پر باہر ہیں۔اس سے قبل ان کی ضمانت مسترد کرانے کے لئے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایاگیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے فصاحت علی خان سانو کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کا بھی حکم دیا۔ جمعہ کو فصاحت علی خاںکے وکیل نے عدالت میں ایک درخواست دی تھی جس میں اس معاملے میں سرنڈر کرنے کا وقت مانگا گیا تھا۔ اس نے کہا کہ ان کی والدہ کی حالت خراب ہے اس کے لئے کچھ وقت دیا جائے۔ کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے فصاحت علی خاںشانو کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت کی اگلی تاریخ 4 مارچ مقرر کردی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close