Khabar Mantra
اترپردیش

ادھیوگ ویاپار پرتی ندھی منڈل کے عہدیداران کو دلایا گیا حلف

دیوبند:ادھیوگ ویاپار پرتی ندھی منڈل اترپردیش دیوبند کی نئی عاملہ کی حلف برداری کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقادکیاگیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ اترپردیش کی یوگی حکومت نے ہمیشہ تاجروں کے مفاد اور ان کی سیکورٹی کا پورا خیال رکھا ہے۔
آج اسٹیٹ ہائی وے پر واقع کرشنا پیلس میں منعقدہ پروگرام کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا گیا۔ اس دوران ادھیوگ ویاپار پرتی ندھی منڈل اترپردیش دیوبند کی نئی کمیٹی میں شامل عہدے داران کو کمیٹی کے صدر لوکیش اگروال نے عہدہ کا حلف دلایا ، پروگرام کے مہمان خصوصی ریاستی وزیر کنور برجیش سنگھ نے کہا کہ تاجر اقتصادیات کی مضبوط کڑی ہوتا ہے۔
کنور برجیش سنگھ نے ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی مودی اور ریاست کی یوگی حکومت ملک میں ترقیات کے نئے آیام قائم کر رہی ہے اور سبھی طبقات کے لوگوں کو ساتھ لے کر کام کررہی ہے۔ بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہندر سنگھ سینی نے بھی سرکار کے ذریعہ تاجران کے لئے کئے جانے والے کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج ریاست میں تاجر اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتا ہے ۔ حکومت نے تاجران کو بہتر سیکورٹی دی ہے۔
پروگرام کی صدارت کررہے لوکیش اگروال نے کہا کہ تنظیم کے لئے تاجروں کا مفاد سب سے پہلے ہے، اس میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جن عہدے داران نے حلف لیا ہے سبھی لوگ سرگرم ہوکر اس میں اپنا تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کہیں بھی تاجران کا استحصال ہوتا ہے تو اس کی اطلاع دیں۔ دیپک گرگ نے سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تنظیم نے ہمیشہ تاجران کے مفاد کی لڑائی لڑی ہے۔ پروگرام کے کنوینر مصطفی سلمانی، لکھی گویل اورمقبول احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اشوک گپتا، نریش گویل، چودھری راج پال سنگھ، راج کشور گپتا، محمد عرفان، محمد ارشاد، پرویز عالم، دلشاد ملک، محمد سرفراز ملک، محمد سمیر، پردیپ تیاگی، شمشاد خان ، پھول میاں، سمت دھیمان، اشونی جین، رویندر چودھری، راکیش کنسل، منموہن گرگ وغیرہ موجود رہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close