Khabar Mantra
دلی نامہ

راہل سمیت کئی بڑے لیڈران گرفتار

سونیا سے ای ڈی کی 6گھنٹے پوچھ گچھ ،کانگریس کا زبردست مظاہرہ

نیشنل ہیرالڈ اخبار سے منسلک منی لانڈرنگ معاملے میں ای ڈی نے آج دوسری بار سونیا گاندھی سے6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔سونیا گاندھی کو بدھ کو پھر ای ڈی نے بلایا ہے ۔اطلاع کے مطابق پرینکا گاندھی بھی اپنی ماں سونیا گاندھی کےلئے دواؤں کے ساتھ ای ڈی دفترکے دوسرے کمرے میں موجود تھیں اس کے لئے ای ڈی دفتر میں ٹھہرنے کی اجازت دی گئی تھی ۔واضح ہو اس سے قبل ای ڈی نے سونیا گاندھی سے جمعرات کو 2گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی ۔اس وقت پرینکا گاندھی اپنی ماں کے ساتھ ای ڈی دفتر میں موجود تھیں۔آج سونیا گاندھی سے ای ڈی نے دو درجن سے زائد سوالات کئے۔

ادھر سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ کے خلاف کانگریس لیڈران نے ای ڈی کے ہیڈکوارٹر پر زوردار مظاہرہ کیا۔پولیس نے پولیس نےمظاہروںکےدرمیان گاندھی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے گاندھی اور پارٹی کے کچھ دوسرے لیڈروں کو کنگس وے کیمپ میں حراست میں لے لیا۔
کانگریس نے کہا کہ پارٹی کے سابق صدرراہل گاندھی سمیت کئی لیڈر حکومت کے آمرانہ رویہ کے خلاف نومنتخب صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کے لئے راشٹرپتی بھون جا رہے تھے جب انہیں جانے سے روک دیا گیا اور گاندھی سمیت تمام رہنما کو حراست میں لیا۔حکومت کے رویہ کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے گاندھی نے کہاڈکٹیٹر شپ دیکھئے ، پرامن مظاہرے نہیں کر سکتے ، مہنگائی اور بے روزگاری پر بات نہیں کر سکتے ۔ پولیس اور ایجنسیوں کا غلط استعمال کر کے ، ہمیں گرفتار کر کے بھی آپ ہمیں خاموش نہیں کر سکیں گے ۔ صرف سچ ہی اس ڈکٹیٹر شپ کو ختم کرے گا۔
کانگریس نے کہا کہ گاندھی اور دیگر کانگریس لیڈروں کو پولیس نے کنگس وے کیمپ میں پرامن احتجاج کرنے پر حراست میں لیا ۔ کانگریس کے ارکان نے الزام لگایا کہ پارٹی لیڈروں کو حراست میں لینا بی جے پی اور دہلی پولیس کے ذریعہ طاقت کا مکمل غلط استعمال ہے ۔ اپنی گرفتاری پر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ حکومت کی آمریت ہے جس میں پرامن مظاہرہ نہیں کیا جاسکتا ،بے روزگاری پر بات نہیں ہوسکتی ۔انھوں نے کہا کہ حکومت ہمیں گرفتار کر سکتی لیکن خاموش نہیں کرسکتی۔
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا ہے کہ مانسون اجلاس کے آغاز سے ہی پارلیمنٹ میں کوئی کام نہیں ہوا، اپوزیشن مہنگائی کے مسئلہ پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہے ، لیکن حکومت اپوزیشن جماعتوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے ۔ حق کی لڑائی لڑ رہے کانگریس کے چار لوک سبھا ممبران کو پورے اجلاس کے لیے معطل کر دیا گیا ہے ،اور آج راجیہ سبھا کے 19ارکان معطل کیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اپنے حق کے لئے لڑ رہی ہے اور اس کے ممبران پارلیمنٹ آج صدر جمہوریہ کو یہ بتانے جارہے تھے کہ حکومت کے اڑیل رویہ کی وجہ سے پارلیمنٹ نہیں چل رہی ہے لیکن انہیں صدر سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close