Khabar Mantra
اپنا دیشبہار- جھارکھنڈسیاست نامہ

پہلے بھی ہوئی تھی ایل جے پی کو توڑنے کی کوشش

(پی این این)

پٹنہ:لوک جن شکتی پارٹی کی تقسیم کو لیکر بہار میں سیاست گرم ہے۔ چراغ پاسوان اس کیلئے نتیش کمار کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں اور یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ برے وقت میں مودی نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ دو مہینے کے بعد آج دلی سے پٹنہ لوٹنے کے دوران تیجسوی یادو نے ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات کی ۔

 انہوں نے کہا کہ اس ٹوٹ کا ذمہ دار کون ہے دنیا جان رہی ہے۔ انہوں نے سی ایم نتیش کمار پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ لوک جن شکتی پارٹی کو انہوں نے2005 اور2010 میں بھی توڑنے کی کوشش کی تھی۔2010 میں ایل جے پی کے پاس ایک بھی ایم ایل اے اور ایم پی نہیں تھا تب لالو یادو نے آرجے ڈی کوٹے سے پاسوان کو راجیہ سبھا بھیجا تھا۔ آرجے ڈی میں آنے کے سوال پر انہوں نے اشارے میں بات کہی اور کہا کہ بنچ آف تھارٹس لکھنے والے آر ایس ایس کے خیالات کے ساتھ چلیں گے یا آئین کے معمار بابا صاحب کے ساتھ ،یہ چراغ کو طے کرنا ہے۔

 غورطلب ہے کہ اس وقت رام ولاس پاسوان کے بھائی پشو پتی پارس سمیت 5 ایم پی چراغ پاسوان سے الگ ہوچکے ہیں پشو پتی پارس لوجپا کے قومی صدر بنادئے گئے ہیں اور چراغ کو ہٹادیا گیا ہےجبکہ چراغ نے اسے غیر آئینی بتاکر خود کو پارٹی صدر قرار دیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close