Khabar Mantra
اترپردیشمسلم دنیا

قرآن کی روشنی میں ا نجام دیں زندگی کے تمام امور

دیوبند:کھیڑہ مغل میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ تعلیم الاسلام میں سالانہ جلسہ دستاری بندی کا انعقاد کیاگیا، اس دوران تکمیل حفظ قرآن کریم کرنے والے طلبہ کی علما کے ہاتھوں دستار بندی عمل میں آئی۔ اس موقع پر مشہور ومعروف علمائ کرام نے شرکت کی ۔اس موقع پر مولانا عمران اللہ قاسمی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب ہے، اس لئے ہر مسلمان کے سینے میں یہ کتاب محفوظ رہنی چاہئے، انہوں نے کہاکہ ہر مسلمان کو اپنی زندگی میں تمام امور قرآن و حدیث کی روشنی میںا نجام دینے چاہئے، بعد ازاں مولانا شاکر فرخ ندوی بھی طلبہ سے خطاب کیا اور کہاکہ قرآن کریم صرف مسلمانوں کے لئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے اسے پوری انسانیت کے لئے نازل کیاہے۔ اسلئے قرآن کے صحیح پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے، ادارہ کے سینئر استاذ مولاناسید انظر ندوی اور مولانا ارشاد نے مشترکہ طور پر اپنے خطاب میں تعلیم کے حصول اور پورے معاشرہ کو تعلیم سے آراستہ کرنے پر زور دیا،انہوں نے کہاکہ قرآن کریم دنیا کی واحد ایسی کتاب ہے، جو لوگوں کو گمراہی چھوڑ کر سیدھا راستہ دکھاتی ہے اور انسانیت کی خدمت کی دعوت دیتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر تکمیل حفظ قرآن کریم کرنے والے آٹھ حفاظ کرام کی دستار بندی عمل میں آئی۔اس موقع پر مولانا عرفان قاسمی،مولانا ناظم ندوی،نواب علی،حافظ مومن،حافظ ساجد،مولانا امجد،مولانا شاہد،حافظ ارشاد،قاری محسن،قاری توصیف اور حافظ طالب وغیرہ موجودرہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close