Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پاکستان کی جاسوسی کرنے والے کو 10 لاکھ کا معاوضہ

3ہفتے کے اندر پوری ادائیگی کرے سرکار،سپریم کورٹ کی سخت ہدایت

(پی این این)
نئی دہلی:محمود انصاری کو 22 سال کی قانونی لڑائی کے بعد کامیابی ملی ہے ۔سپریم کورٹ نے مرکز کوپاکستان کی جاسوسی کرنے والے محمود انصاری کو 3ہفتے کے اندر 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا حکم دیا ہے ۔محمدو انصاری کا دعویٰ تھا کہ اسے سرکار نے خفیہ مشن پر پاکستان بھیجا تھا لیکن وہاں پکڑے جانے کے بعد 14سال تک جیل میں رکھا گیا۔اس معاملے کی سماعت چیف جسٹس یو یو للت اور رویندر بھٹ نے کی۔
کورٹ نے فیصلہ دیا کہ معاوضے کے طورپر 10 لاکھ روپے تین ہفتے کے اندر عرضی دہندہ کو ادا کیا جائے کیوں کہ یہ معاملے اس کے حقوق سے ہے ۔
واضح ہو کہ راجستھان کے رہنے والے محمود انصاری 1966 میں محکمہ ڈاک میں کام کرتے تھے ۔حکومت ہند کے اسپیشل بیورو آف انٹیلی جنس نے 1972 میں ان کی خدمات حاصل کی ۔انھیں سیکڑیٹ مشن کےلئے پاکستان بھیجا گیا ۔2 بار انھوں نے اپنے مشن کو کامیابی سے پورا کیا تیسری بار وہ 23 دسمبر 1976 کو جاسوسی کے الزام میں پکڑ لئے گئے ۔ان پر مقدمہ چلا 14 سال کی جیل ہوئی لیکن جب وہ واپس ہوئے تو انھیں بتایا گیا کہ ان کی خدمات ختم کر دی گئی ان کی کچھ نہیں سنی گئی ۔بلآخر ہو سپریم کورٹ پہنچے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close