Khabar Mantra
اپنا دیشبہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

بہار کو خصوصی درجہ دیجئے،تیجسوی نے بی جے پی سے مانگا سالگرہ کاتحفہ

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گلے لگاکر دی مبارکباد

(پی این این)
پٹنہ:آج نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کا یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر جہاں پارٹی اور اپوزیشن کے رہنما انہیں ان کی سالگرہ پر مبارکباد دے رہے ہیں وہیں انہوں نے بی جے پی سے سالگرہ کا تحفہ مانگا ہے۔ تقرری نامہ تقسیم پروگرام میں انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اگر آپ کو مانگنا ہے تو آپ بھارتیہ جنتا پارٹی سے کیا مانگیں گے۔ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادونے کہا کہ اگر انہیں مانگنا ہی ہے تو وہ بہار کو خصوصی درجہ کی صورت میں اپنی سالگرہ کا تحفہ مانگنا چاہیں گے۔
پٹنہ کے سمراٹ اشوک کنونشن سنٹر کے گیان بھون میں پنچایتی راج کے بلاک پنچایت راج افسر اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈ پارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر کے تقرری لیٹر تقسیم پروگرام میں اپنا خطاب ختم کرنے کے بعد جیسے ہی وزیر اعلیٰ نتیش کماراپنی نشست پر پہنچے، نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو کو گلے لگایا۔ انہیں مبارکباد دی اور وہاں موجود لوگوں سے بھی کہا کہ مبارک ہو، آج ان کی سالگرہ ہے۔ اس میں تیجسوی نے وزیر اعلیٰ کے پاؤں چھو کر آشیرواد لیا۔پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر تیجسوی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، ’بہار کے نائب وزیر اعلی شری تیجسوی پرساد یادو جی کو ان کے یوم پیدائش پر نیک خواہشات۔ آپ کی صحت مند اور لمبی زندگی کی دعاہے۔
سیاست میں آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے تیجسوی کے سیاسی مستقبل پر سوال اٹھایا ، لیکن آج وہ بہار کے سب سے کامیاب سیاست داں ہیں ، جو آر جے ڈی کے تمام بڑے فیصلے لیتے ہیں اور بہار کی سب سے بڑی پارٹی کی قیادت کرتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تیجسوی یادو کی اسکولنگ کلاس IX کے بعد ختم ہوگئی کیونکہ انہوں نے 2008 سے 2012 تک دہلی ڈیئر ڈیولز کی آئی پی ایل ٹیم کے رکن ہونے کی وجہ سے خود کو کرکٹ پر فوکس کیا۔وہ دہلی کے لیے انڈر 15 نیشنل چیمپئن شپ کے ممبر کے طور پر کھیلا۔ حالانکہ ان کی زندگی نے 2015 میں یو ٹرن لیا جب وہ ویشالی ضلع کی راگھوپور سیٹ جیتنے کے بعد بہار قانون ساز اسمبلی کے رکن بن گئے، 26 سال کی عمر میں نائب وزیر اعلیٰ بن گئے۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close