Khabar Mantra
اترپردیش

پلوامہ حملے کے شہیدوں کو پیش کیا گیا خراج عقیدت

اسمولی میںوکاس وکلانگ سیوا سمیتی کے آفس میں منعقد ہوئی تعزیتی میٹنگ

)پی این این(

سنبھل: وکاس وکلانگ سیوا سمیتی کی ایک تعزیتی میٹنگ اسمولی واقع آفس میں منعقد ہوئی جس مین گزشتہ سال لوامہ حملہ میں شہید ہوئے فوجیوں کو خراج عیقدت پیش کیا گیا۔ عہدیدران نے کہا کہ پلموامہ حملہ دہشت گردوں کی ایک ناپاک کوشش تھی جس سے وہ اپنے خطرناک عزائم پورا کرنا چاہتے تھے مگر ہماری جوانون نے اپنی جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا ۔اکرام رضا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذةب نہیں ہوتا ہے جن عناصر نے یہ حملہ کیا تھا ان کا مقصد سماج مین انتشار پید اکرنا تھا مگر وہ ناکام ہوئے ، امت کمار نے کہا کہ آج ملک میں نوجوان ویلنٹائن ڈے مناتے ہیں جو ہماری ہندوستانی رویات کے خلاف ہے مگر اسی دن ہماری فوجی پلوماہ حملے میں شہید ہوئے ان کی یاد کو بھول جاتے ہیں جو بہت افسوس کی بات ہے ۔ اس موقع پر سمیتی صدر آس محمد، حافظ انظار عالم، اکرام رجا، اتر سنگھ منگل سنگھ اور امت کمار وغیرہ شریک رہے ، میٹنگ میں فوجیون کی تصاویر پر پھول مالائیں چڑھاکر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close