Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نربھیا معاملہ: سپریم کورٹ طے کرے گاکہ مجرموں کو ایک ساتھ پھانسی دی جائے یا الگ الگ

سپریم کورٹ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دینے والے نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل سانحہ کے چاروں قصورواروں کو انفرادی پھانسی نہ دئیے جانے سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف مرکزی حکومت کی اپیل پر جمعہ کو سماعت کرے گا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل کے ایم نٹراجن نے کیس کا خاص طور سے جسٹس این وی رمن کی صدارت والی بنچ کے سامنے ذکر کیا اور فوری سماعت کا مطالبہ کیا۔ مسٹر نٹراجن نے دلیل دی کہ چاروں قصورواروں میں سے تیسرے اکشے ٹھاکر کی رحم کی درخواست بھی صدر نے ٹھکرا دی ہے۔ جسٹس رمن نے معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے جمعہ کو سماعت پر اتفاق کا اظہار کیا۔ مرکزی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جس میں اس نے کہا کہ چاروں قصورواروں کو انفرادی پھانسی نہیں ہوسکتی۔

قابل غور ہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے آج ہی اپنے فیصلہ میں کہا کہ نربھیا کے چاروں قصورواروں کو مختلف اوقات پر پھانسی نہیں دی جا سکتی جبکہ مرکزی حکومت نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ جن قصورواروں کی عرضی کسی بھی فورم میں زیر التوا نہیں ہے، انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ ایک مجرم کی درخواست زیرالتواء ہونے سے دوسرے قصورواروں کو راحت نہیں دی جا سکتی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close