Khabar Mantra
اترپردیش

علمائ کی زندگی نوجوان نسل کےلئے نمونہ عمل

دیوبند:جامعہ علوم القرآن موضع ست پورہ میں تحفیظ القرآن کا سنگ بنیاد کے موقع پر کتاب راہِ طریقت کا رسم اجرا عمل میں آیا۔اس دوران منعقد پروگرام میں علمائ کے ساتھ علاقہ کے سرکردہ افراد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مولانا سید بلال باغپتی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ عبودیت اور بندگی کا تقاضہ ہے کہ انسان اپنے رب سے نسبت قائم رکھے اور رب کی مرضیات کے مطابق مراقبہ مجاہدہ اور اذکارو اشغال میں وقت لگاکر اللہ تعالیٰ سے قربت پیدا کرے ۔مولانا محمد ہاشم قاسمی مہتمم جامعہ کاشف العلوم چھٹمل پور نے کہا کہ علمائ کی زندگی نوجوان نسل کے لئے نمونہ عمل ہے۔ مولانا محمد احمد استاذ جامعہ مظاہر علوم سہارنپور نے کہا کہ بزرگوں کی زندگی سے ہمیں سبق حاصل کرنا چاہئے۔ مدرسہ فیض ہدایت رحیمی رائے پور کے شیخ الحدیث مولانا محمد طاہر نے کہا کہ یہ کتا ب راہِ طریقت جس میں ہمارے محسن مولانا ہاشم کے مجلسی افادات ہیں۔
اکابرین کی تصنیفات کے بعد بڑی اہم اور جامع کتا ب ہے۔انہوں نے مولانا سلیم احمد مظاہری کو مبارک باد پیش کی۔ مفتی عبد الحمید صدر جمعیۃ علمائ مہاراشٹر نے کہا کہ ہمیں بزرگوں کی محفلوں کو اختیار کرنا چاہئے ۔مولانا محمد حبیب اللہ قاسمی اور مولانا الطاف مظاہری نے کہا کہ ہمارا کردار اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اس لئے ہم زندگی میں پریشان ہیں۔مفتی عطائ الرحمن نے مولانا محمد سلیم کی کاوشوں پر انہیں مبارکباد پیش کی۔علاوہ ازیں مولانا محمد شاہد مظاہری ،مولانا محمد برہان مظاہری ، مولانا محمد اطہر،مولانا محمد اشفاق نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔
پروگرام کی نظامت جامعہ کے مدیر وبانی مولانا محمد سلیم کھجناوری نے انجام دیئے، تلاوت کلام اللہ قاری محمدمقصود نے کی ،جبکہ نذرانہ عقیدت مولانا محمد عارف باغپتی نے پیش کیا ۔
خصوصی شرکائ میں حافظ محمد محسن ستارہ، حافظ محمد انعام ، منھاج احمد ،مولانا محمد شاہ رخ ، مولانا محمد شاہد ندوی ،قاری محمد ابرار، قاری مصیب الرحمن، حافظ شکیل، قاری محمدمشکور، مولانا محمد فتح ندوی، مولانا محمد اسلم رشیدی، مفتی عبدالرازق ،مولوی محمد اعظم، قاری عبد الرحمن سندرپور، حافظ مہدی حسن، حافظ محمد ہاشم ، حافظ عبد الستار ،حافظ عبد المنان، مولانا محمد عمروغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close