Khabar Mantra
کھیل کھلاڑی

ہندوستانی اسپن جال میں پھر پھنسا انگلینڈ

احمد آباد(عبدالعزیز خان)ہندوستان ٹیم کے نوجوان بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل اور آف اسپنر روی چندرن اشون جو انگلینڈکے بلے بازوں کے لئے درد سر بن چکے ہیں ان دونوںنے ایک بار پھر خطرناک بالنگ کرتے ہوئے یہاں جمعرات کو چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن بالترتیب چار اور تین وکٹیں لیتے ہوئے انگلینڈ کو پہلی اننگز میں205رنز پر سمیٹ دیا۔ دن کے کھیل کے اختتام تک ، ہندوستان نے12اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر24 رنز بنالئے ہیں۔ ہندوستان پہلی اننگز میں181رنز سے پیچھے ہے۔اکشر نے دوسرے ٹیسٹ میں اپنی فارم برقرار رکھتے ہوئے انگلینڈکے بلے بازوں کو ایک بار پھر نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ڈے نائٹ ٹیسٹ میں11وکٹیں حاصل کرنے والے پٹیل نے آخری ٹیسٹ میں26اوورز میں68رن پر چار وکٹیں حاصل کیں ، اشون نے19.5اوورز میں43رن پر تین ،تیز گیندباز محمد سراج نے14اوورز میں45رن پر دو اورآف اسپنرواشنگٹن سندر نے سات اوور میں14رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ہندوستان نے پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک شبھمن گل کاوکٹ گنوایا جنہیں تیز گیندباز جیمس اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ روہت شرما آٹھ اور چیتشور پجارا15رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ55اور ڈینیل لارنس نے46رنز بنائے۔ کپتان جو روٹ پانچ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس سے پہلے انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کو اچھی شروعات دینے کےلئے سلامی بلے باز جیک کراؤلی اور ڈومینک سبلی ایک بار پھر اکشر کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے۔ اکشرکا پہلا شکار سبلی بنے ،جو دورن پر ہی اکشر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد کراؤلی بھی نو رنز بنا کرپویلین واپس چلے گئے۔ اکشر نے انہیں محمد سراج کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ انگلینڈ کے دوکھلاڑی 15رنوں پر پویلین واپس چلے گئے۔

اشون بھی گزشتہ میچ کا فارم برقرار رکھتے ہوئے نمایں کارکردگی انجام دیا۔ انہوں نے مڈل آرڈربلے باز اولی پوپ کی صورت میں اپنا پہلا شکار کیا جو اچھا کھیلنے کے باوجود29رنز پر شبھمن گل کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ اشون کا اگلانشانہ وکٹ کیپر بلے باز بین فاکس بنے جنہیں اشون نے ایک رن پر پویلین بھیج دیا۔ 

اس بارتیز گیند باز محمد سراج کا بھی بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ پیش کیا۔ انہوں نے جانی بیرسٹو اور کپتان جو روٹ کی شکل میں اہم وکٹ حاصل کئے۔ سراج نے دونوں کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ بیرسٹو نے 28 اور روٹ صرف پانچ رنز بنا سکے اور مایوس ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے دن کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو سندر نے بین اسٹوکس کا سب سے اہم وکٹ حاصل کیا۔ اسٹوکس انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے۔ ان کی 55 رنز کی نصف سنچری اننگ نے انگلینڈ کو 200 کے اسکور تک پہنچایا۔ اسٹوکس نے 121 گیندوں کی اننگ میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close