Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آرسیاست نامہ

دلی میں آپریشن لوٹس ناکام:کجریوال

منیش سسودیا کا دعویٰ ،بی جے پی نے وزیراعلیٰ بنانے کا دیا آفر

(پی این این)
گاندھی نگر/نئی دہلی:آج عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دلی کے وزیراعلیٰ  اروند کجریوال ،نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا گجرات پہنچے ،جہاں انھوں نے دعویٰ کیا کہ دلی میں آپریشن لوٹس فیل ہوچکا ہے ۔سرکار گرانے کےلئے بی جے پی نے سی بی آئی کے چھاپے ڈلوائے ۔
نائب وزیراعلیٰ کو پارٹی توڑ کر سی ایم بنانے کا آفر کیا گیامذکورہ دعویٰ دلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ کیا۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی دیگر ریاستوں کی طرح دلی میں بھی آپریشن لوٹس (کمل)چلانا چاہ رہی تھی لیکن یہ اپریشن ناکام ہوگیا ۔کجریوال نے آگے کہا منیش سسودیا کے گھرپر سی بی آئی کے چھاپے بدعوانی کے جانچ کےلئے نہیں بلکہ سرکار گرانے کےلئے کرائے گئے تھے۔
ادھر گجرات پہنچےسسودیا نےبی جے پی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مقدمات ختم کرنے کےلئے بی جے پی میں شامل ہونے کی پیش کش کی گئی،لیکن میں راجپوت ہوں ۔اروند کجریوال سے دھوکہ نہیں کرسکتا ۔میں مہارانا پرتاپ کے نسل سے ہوں ۔سرکٹا سکتا ہوں لیکن سازشی لوگوں کے سامنے جھک نہیں سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور بی جے پی کو جو کرنا ہے کر لے ۔آپ کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اورسسودیا کے دو روزہ دورے پر گجرات جانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں کجریوال کے ساتھ دو روزہ دورے پر گجرات جا رہا ہوں۔ جس طرح سے دہلی میں تعلیم، صحت اور روزگار کے میدان میں پچھلے 7-8 سالوں میں کام ہوا ہے اور حکومت نے 7-8 سالوں میں مہنگائی سے لڑنے میں دہلی کے لوگوں کی مدد کی ہے اور پنجاب میں بھی پچھلے پانچ مہینوں میں تیزی سے کام ہوا، اس سے متاثر ہو کر گجرات کے لوگ بھی اروند کیجریوال کو موقع دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انھوںنے بتایا کہ وہ اور کجریوال گجرات میں مختلف مقامات پر جائیں گے اور لوگوں سے ملیں گے۔
اور ان سے اپیل کریں گے کہ اس بار ریاست کے عوام اروند کیجریوال کو موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہم گجرات میں پانچ سال کے اندر وہ کام کردکھائیں جو بھارتیہ جنتا پارٹی نے گزشتہ 27 سال کے دور حکومت میں نہیں کیا ہے ۔ گزشتہ 27 سالوں میں بی جے پی نے گجرات کے لوگوں کے لیے تعلیم، صحت، روزگار کے لیے کچھ نہیں کیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ گئی، لیکن گجرات کی بی جے پی حکومت نے مہنگائی سے لڑنے کے لیے انہیں بے سہارا چھوڑ دیا۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close