Khabar Mantra
دلی این سی آر

مفت کی ریوڑیوں پر سپریم کورٹ برہم

(پی این این)
نئی دہلی (پی این این)
چناؤ سے قبل مفت منصوبوں کا وعدہ یعنی ریوڑی کلچر کو سپریم کورٹ نے ایک سنگین ایشو قرار دیا ہے اور اس پر کنٹرول کرنے کےلئے مرکز سے قدم اٹھانے کےلئے کہا ہے ۔
سی جے آئی این وی رمنا ،جسٹس کرشن مراری اور ہیما کوہلی کی بنچ نے مرکز سے کہا ہے کہ اس مسئلہ کا حل نکالنے کےلئے فنانس کمیشن کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سینئر وکیل کپل سبل سے بھی اس معاملے میں رائے مانگی۔وہ کسی اور معاملے میں کورٹ میں موجود تھے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کپل سبل یہاں موجود ہیں اور وہ ایک سینئر رکن پارلیمنٹ بھی ہیں ۔اس پر سبل نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے لیکن سیاست سے اسے کنٹرول کرنا بہت مشکل ہے۔جب فانس کمیشن ریاستوں کو فنڈ ایشو کرتا ہے تو اسے مفت منصوبوں پر غور کرنا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ فنانس کمیشن ہی اس مسئلہ سے نمٹ سکتا ہے ،لیکن مرکزسے امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ کئی ہدایت دےگا۔ اس معاملے کی سماعت 3اگست کو ہوگی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close