Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

فوج سے نکالے گئے اگنی ویر وں کو کیسے ملے گا روزگار

بوندی:راجستھان میں بھارت جوڑویاترا کے 8ویں دن راہل گاندھی نے مرکز کے اگنی ویر منصوبے پر سیدھا نشانہ سادھا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اگنی ویروں کو فوج سے 4سال بعد جوتا مار کر نکال دیا جائیگا۔وہ سوائی مادھو پور کے کستلا میں منعقد ایک نکڑسبھا کو خطاب کررہے تھے۔راہل گاندھی نے بی جے پی پوچھتی ہے کہ ہم بھارت جوڑنے نکلے ہیں ،آخر ٹوٹا کیا ہے ؟تو میرا کہنا ہے کہ ملک کے کروڑوں نوجوانوں کے سپنے ٹوٹے ہیں ۔
راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کےلئے مرمٹنے والے جوانوں کےلئے یہ لوگ 4سال تک فوج میں رکھیں گے ،کام کرائیں گے اور پھر 4سال بعد جوتا مارکرنکال دیں گے ۔نکالے گئے ان نوجوانوں کوکیسے روزگار ملے گا۔راہل گاندھی نے مرکز پر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑکرنے کا الزام لگایا ۔
راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے یہ کیا وہ کیا یہ سب باتیں ٹھیک ہیں اور جو کیا ہے وہ اتنا ضروری نہیں ہے لیکن جوکرنے جارہے ہیں وہ اور بھی ضروری ہے ۔انھوں نے کہا کہ میں نے گہلوت جی سے دو تین چیزیں کرنے کو کہہ دی ہیں لیکن ابھی بتاؤں گا نہیں ۔
راہل گاندھی کی بوندی سے یاترا کستلا میں ختم ہوئی ۔انھوں نے آج کے دن 23کلومیٹر کا سفر کیا۔نکڑ سبھا کے دوران راہل کے ساتھ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت ،سچن پائلٹ سمیت ریاست کے کئی وزرا اور ایم ایل اے شامل تھے ۔غورطلب ہے کہ راجستھان میں بھارت جوڑویاترا کے دوران کانگریس نے اعتراف کیا ہے کہ اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ کے درمیان اتفاق نہیں ہے ۔حالانکہ کانگریس جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ دونوں میں کوئی لڑائی نہیں ہے ۔دونوں کے درمیان مصالحیت 2023 تک جاری رہے گی ۔غورطلب ہے کہ آج راجستھان میں بھارت جوڑویاترا میں خواتین کی شمولیت تھی ۔اس یاترا میں راہل کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی اپنی فیملی کے ساتھ چلیں ۔پرینکا گاندھی نے کالبیلیا ڈانس بھی کی ۔یاترا میں راہل نوجوانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلتے دکھائی دئے ۔راہل گاندھی کی بھارت جوڑویاترا راجستھان ۔ہریانہ بارڈر پارکرنے کے بعد ایک طویل وقفہ آئے گا۔24 دسمبر سے 2 جنوری تک یاترا کا بریک رہے گا۔بریک والے دنوں میں راہل گاندھی لوک سبھا کے سرمائی اجلاس میں شریک ہوسکتے ہیں ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close