Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

ملک میں منکی پاکس کی تعداد 8،دلی میں 3 معاملے

(پی این این)
نئی دہلی:کیرالہ کے بعد آج دلی میں بھی منکی پاکس کا نیا معاملہ سامنے آیا ہے ۔یہ مریض نائیجیریا کا ہے جو دلی میں رہتا ہے ۔اس طرح ملک میں منکی پاکس کے مریضوں کی تعدا د8ہوچکی ہے ۔جن میں دلی میں 3اور کیرالہ میں 5معاملے ہو چکے ہیں ۔کیرالہ میں ایک مریض کی موت بھی ہوچکی ہے جبکہ دلی میں تین مریضوں میں سے دو نائیجیریا کے شہری ہیں ۔ کیرالہ میں منکی پوکس کے ایک اور معاملے کی تصدیق ہوئی جس سے ریاست میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔ملک میں منکی پاکس کو لیکر مرکز نے ایک ٹاسک فورس قائم کیا ہے جس کی قیادت ڈاکٹر پی کے پال اور ہیلتھ سیکریٹری راجیش بھوشن کررہے ہیں ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close