Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بین الاقوامی پلیسمنٹ میں اضافہ

(پی این این)
نئی دہلی :یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل(یو پی سی )جامعہ ملیہ اسلامیہ نے یونیورسٹی کے مختلف پروگراموں کے موجودہ بیچ (دوہزار تیئس)کے لیے اگست دوہزار تئیس تک کی پلیسمنٹ مہم کی ابتدا کردی ہے۔اس مرحلے میں پلیسمنٹ کی کاروائی زوروں پر ہے۔ واضح ہوکہ پلیسمنٹ کاروائی کا دو سرا مرحلہ جنوری دوہزار تیئس کے پہلے ہفتے میں شروع ہو ا ہے۔ بہت کم وقت میں تین سو پچاس سے زیادہ طلبا پہلے بھی ملازمت حاصل کر چکے ہیں اور عنقریب مزید کئی ملازمت مہم آنے والی ہےں۔پہلے مرحلے کی پلیسمنٹ مہم کی خاص بات تھی بین الاقوامی کمپنیو ں اور اداروں میں پلیسمنٹ کا ہونا۔پانچ بین الاقوامی کمپنیوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کے بی ٹیک اور ایم بی اے کے طلبا کو بیس سے پچیس لاکھ پیکج کی پیش کش کی ہے۔جاپان کی جے آئی ٹی نے بی ٹیک اور ایم ٹیک کے طلبا کو بیس لاکھ کا پیکج دیا ہے اوردبئی کے ہوم سینٹر نے ایم بی اے کے دو طلبا کو پچیس لاکھ کاپیکج دیا ہے۔کل پینتالیس کمپنیوں نے یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کے توسط سے پہلے ہی طلبا کوبھرتی کیا ہے۔جن کمپنیوں نے بڑی تعداد میں طلبا کو اپنے یہاں ملازمت کے لیے منتخب کیا ہے ان میں کے پی ایم جی (سات بی ٹیک اور ایک ایم بی اے طالب علم)ایکسنشر(تیئس بی ٹیک اور دو ایم بی اے کے طالب علم )آئی سی آئی سی آئی(اکتیس ایم بی اے طلبا )سی ڈی او ٹی (تیرہ بی ٹیک طلبا کو سالانہ نو لاکھ روپے )ای ایکس ایل (ستائیس بی ٹیک)ڈی ایل ایف (سترہ بی ٹیک اور بی آرک )ویدانتا (پانچ ایم بی اے )ڈیلائی اوٹ(تین ایم کام ) اور اے بی پی نیوز نے شعبہ ہندی جامعہ ملیہ اسلامیہ سے گیارہ طلبا کو ملازمت دی شامل ہیں۔ دوسری اہم کمپنیاں جنھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس کا دورہ کیا ان میں ریلائنس جیو، ایل اینڈ ٹی، سیمسنگ آراینڈڈی،جے ایس ڈبلیو ،ٹیک مہندرا،لائف اسٹائل گروپ،بے بی شاپ،موڈیز ،ایچ ایس بی سی، سیمنس،زینون انالیٹکس،ایچ ایل ایس ایشیا،ٹی سی ایس،ڈبلیو ایس پی ،مدر ڈیئری ،ضیا سیمی کنڈکٹرز ،نیوجین،کوم ویوا،یونی کامرس،بی لیو،عظیم پریم جی فاو ¿نڈیشن، انڈیا انفراسٹرکچر اینڈ اسمارٹ کیوب شامل ہیں۔ پلیسمنٹ کے آئندہ مرحلے میں رئلائنس فنڈ،بلیو اسٹار،ویدانتا،اکسینچر،(فار نان ٹیک) آئی بی ایم ،انڈیا مارٹ،کیپ جیمنی ،ایکسیوم کنسلٹنگ،باسچ،سائی فیوچر وغیرہ شامل ہیں۔ یونیورسٹی پلیسمنٹ سیل،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ڈائریکٹر پروفیسر راحیلہ فاروقی نے کہا کہ ’میں تمام کمپنیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انھوں نے ہمارے طلبا کو ملازمت کے لیے منتخب کیااور انھیں دوہزارتئیس بیچ کے لیے جو کہ ابھی جاری ہے اس کے لےے مدعو کرنا چاہتی ہوں۔نائب ڈائریکٹر پروفیسر صباح خان، اور پروفیسر مونس شکیل ،سینئر کنسلٹنٹ ایکزیکیٹو ندا خان اور پلیسمنٹ ایکزیکیٹودردانہ تحسین ،محمد رحمان اور محمد رازق خان پر مشتمل میں اپنی ٹیم کو بھی ان کے بیش قیمت تعاون کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ملک اور انڈسٹری کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامعہ اپنے طلبا کو مختلف علوم و فنون میں معیاری تعلیم فراہم کرتی ہے۔سال رواں میں نئے کورسیز جیسے کہ ہیلتھ کیئر اور ہاسپائیس مطالعات میں ایم بی اے ،ماسٹر آف ڈیزائن اینڈ انوویشن ، اور ماسٹر ان انوائرونمنٹل سائنس کے طلبا بھی پلیسمنٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔اس کے علاوہ ایم ایس سی پروگرام بینکنگ اینڈ فینانشیل انالیٹکس کے طلبا جن میں مطلوبہ صلاحیت ہوگی اور طلب اور رسد کے گیپ کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے وہ ڈاٹا سائنس کی بڑھتی ضرورتوں کو بھی اضافی طورپر پورا کریںگے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close