Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی نامہ

4دنوںکے پولیس حراست میں بھیجے گئے امانت اللہ خان ، ان کے قریبی حامد علی بھی گرفتار

(پی این این)
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو چار دنوں کے پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا گیا ، آج دہلی ایک کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے کو چار دنوں کے پولیس ریمانڈ پر بھیجنے کا فیصلہ کیا، غور طلب ہے کہ امانت اللہ خان کو اے سی بی نے وقف بورڈ میں بدعنوانی معاملے میں گرفتار کیا ہے، اسی سلسلے میں امانت اللہ کے چار دوستوں کے گھروں پر چھاپہ ماری کی تھی، جہاں چوبیس لاکھ روپے کیش اور کچھ ہتھیار بھی ملے۔ کل امانت اللہ خان گرفتار کئے تھے آج کے ساتھی حامد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کے گھر میں ملا ہتھیار ایم ایل اے کا ہے ، ساتھ ہی اس نے کئی راز منکشف کئے۔ پولیس کے مطابق اے سی بی کی چھاپہ ماری کے بعد تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جس میں ایک معاملہ حامد علی کے خلاف ہے، جس میں اس کے گھر سے بنا لائسنس ہتھیار برآمد ہوئے ہیں ، دوسرا معاملہ جوگابائی کے قیصر امام صدیقی کے خلاف درج کیا گیا ہے، صدیقی کے گھر سے دیسی پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں وہ گرفتار نہیں ہوئے ہیں ۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close