Khabar Mantra
اترپردیش

اعلیٰ ذات کے نوجوانوں نے دلتوں کے گھر میں گھس کر کیا حملہ

(پی این این)
دیوبند:دو فریقوں میں معمولی بحث ومباحثہ اور تلخ کلامی کے بعد اعلیٰ ذات کے کچھ نوجوانوں نے دلتوں کے گھر میں گھس کر لاٹھی ڈنڈوں اور لوہے کی راڈ سے مار پیٹ کی جس کے نتیجہ میں چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔اس واقعہ کے بعد دلت سماج میں شدید ناراضگی ہے ۔گذشتہ رات متاثرہ افراد بھیم آرمی کے کارکنان کے ساتھ دیوبند کوتوالی پہنچے اور انہوں نے تحریر دیکر ملزمان کے خلاف کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ اجے اور پردیپ کی دیوبند کی گاندھی کالونی میں دوکان ہے اسی د وکان سے جھگڑے کی شروعات ہوئی ۔اجے کا کہنا ہے کہ جڑوہ جٹ کے ایک نوجوان نے کئی یوم قبل دوکان پر آکر اس کے ساتھ تلخ کلامی اور گالی گلوچ کی تھی ۔اگلے دن اسی نوجوان نے دوبارہ دوکان پر آکر ہنگامہ آرائی کی ۔اجے کا کہنا ہے کہ اس کا رشتہ دار جڑوہ جٹ میں رہتے ہیں ۔گذشتہ رات اجے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ان کے گھر میں گھس کر وہاں موجود نوین ،امت ،بٹن،امریش او ر پنکی پر حملہ کرکے انہیں بے رحمی سے پیٹا جس کے نتیجہ میں مذکورہ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔بعد ازاں ان زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔
مار پیٹ کے اس واقعہ سے شدید ناراض بھیم آرمی کے لیڈر شوریہ امبیڈ کر کی قیادت میں سیکڑوں لوگ دیوبند کوتوالی پہنچ گئے اور انہوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔شوریہ امیڈکر کا کہنا ہے کہ معمولی بحث ومباحثہ کے بعد ملزمان نے گھر میں گھس کر وہاں موجود افراد کے ساتھ مارپیٹ کی اور خواتین کے ساتھ بد سلوکی کی ۔انہوں نے کہا کہ انہیں پولیس وانتظامیہ پر مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔اس سلسلہ میں پولیس انسپکٹر سراج الدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ فریق کی جانب سے تحریر ملنے کے بعد پورے معاملہ کی جانچ کرائی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پورے واقعہ کی حقیقت معلوم ہونے کے بعد قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close