Khabar Mantra
دلی نامہ

تیزرفتار ٹرک نے 6لوگوں کو روندا، 4کی موت

(پی این این )

نئی دہلی:قومی راجدھانی دہلی میں دیر رائے گئے پیش آنے والے اندوہناک حادثہ میں کئی جانیں چلی گئیں۔ سیما پوری علاقے میں ایک ٹرک نے ڈیوائیڈر پر سوئے ہوئے کئی لوگوں کو روند ڈالا، جس میں 4 لوگ جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ حادثہ دیر رات 1.51 بجے پیش آیا۔ یہ حادثہ ڈی ٹی سی ڈپو کے قریب پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 52 سالہ کریم، 25 سالہ چھوٹے خان، 38 سالہ شاہ عالم اور 45 سالہ راہل شامل ہیں۔ زخمیوں میں 16 سالہ منیش اور 30سالہ پردیپ شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ملزم ٹرک ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہے، جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کی متعدد ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔دراصل، رات کو 1.51 بجے ایک نامعلوم ٹرک/کینٹر ڈی ٹی سی ڈپو ریڈ لائٹ کو عبور کر کے ڈی ایل ایف ٹی پوائنٹ کی طرف جا رہا تھا۔

، جسے لاپرواہی سے چلایا گیا، اس نے سڑک کے ڈیوائیڈر پر سوئے ہوئے 6 افراد کو روند ڈالا۔ ان میں سے 4 کو سیما پوری کے ایم پی وی نے فوری طور پر جی ٹی بی اسپتال منتقل کیا۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ منتقل کیے گئے چار زخمیوں میں سے ایک کو ابتدائی علاج کے دوران مردہ قرار دے دیا گیا، بعد میں دوسرا بھی دم توڑ گیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close