Khabar Mantra
اترپردیش

خاتون کی گود سے سات ماہ کا بچہ چھین کر نوجوان فرار

دیوبند:یوپی کے سہارنپور سے ایک حیرت انگیز واقعہ سامنے آیاہے ،جہاں ایک نوجوان سڑک کنارے بیٹھی جگّی جھونپڑی میں رہنے والی خاتون کو پیسہ دینے کے بہانے اس سے اس کا بچہ چھین کر فرار ہوگیا، یہ پورا واقعہ وہاں پاس ہی موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ۔
خاتون کی شکایت کے بعد پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت اور تلاش میں لگی ہوئی ہے، بچہ کی ماں کا رو رو کر برا حال ہے۔موصولہ تفصیل کے مطابق یہ معاملہ سہارنپور کے صدر بازار علاقہ کے کھیمکا سدن کے قریب کا ہے۔ جہاں حنا نامی ایک خاتون اپنے گھر کے باہر بیٹھی تھی۔ اسی دوران رات 12 بجے کے قریب ایک شخص خاتون کے پاس آیا۔
حنا نے بھوک کا حوالہ دیتے ہوئے نوجوان سے کچھ پیسے مانگے۔ نوجوان نے پہلے مدد کے نام پر خاتون کو دس روپے دئیے۔ پھر اس نے حنا کو دیر تک اپنی باتوں میں الجھائے رکھا۔ اس کے بعد موقع دیکھ کر نوجوان نے سات ماہ کے بچے کو حنا کی گود سے چھین لیا اور فرار ہو گیا۔حنا کافی دور تک نوجوان کا پیچھا کرتی رہی تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم فرار ہو گیا۔ خاتون نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا، جس کے دوران یہ پورا واقعہ ایک کیمرے میں قید ہوگیا۔ جس کے بعد پولیس نے فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی۔ واقعہ کے بعد موقع پر پہنچے ایس پی سٹی ابھیمنیو مانگلک نے بتایا بچہ کی برآمدگی کے لئے پولیس ٹیمیں لگائی گئی ہیں، متاثرہ خاتون ریلوے کی چھوٹی لائن علاقہ میں جگّی جھونپڑی میں رہتی ،پولیس ٹیمیں پوری مستعدی کے ساتھ بچہ اور ملزم کی تلاش میں لگی ہوئی ہیں،انہوںنے امید ظاہر کی ہے کہ جلدی ہی پولیس نے بچہ کو برآمد کرلے گی۔دوسری جانب حنا کا رورو کر برا حال ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close