Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

چائلڈ پورن کے خلاف 20 ریاستوں کے 56 مقامات پرسی بی آئی کے چھاپے

نئی دلی:سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ چائلڈ پورن کے خلاف سی بی آئی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ جانچ ایجنسی نے ملک کی 20 ریاستوں کے 56 مقامات پر چھاپے مارے۔سی بی آئی نے اسے آپریشن میگھ چکر کا نام دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق انٹر پول سنگا پور برانچ سے ملی انفارمیشن کے تحت سی بی آئی نے یہ کارنامہ انجام دیا۔ غور طلب ہے کہ سوشل میڈیا پر چائلڈ پورن معاملے کی جانکاری انٹر پول کو نیوزی لینڈ سے ملی تھی۔ انٹر پول نے سی بی آئی کو اس کی اطلاع دی۔ اس سے پہلے 2021 میں سی بی آئی نے آپریشن کاربن کو انجام دیا تھا۔ اس دوران ملک بھر میں 83 لوگوں کے خلاف کارروائی ہوئی اور 76 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔ آپریشن میگھ چکر کے ذریعہ سی بی آئی آن لائن پورن معاملے میںملوث لوگوں کا پتہ چلا رہی ہے۔ آپریشن کا خاص مقصد یہ ہے کہ اس ریکیٹ کو ایک خاص شخص چلا رہا ہے۔ جس کی مدد سے نابالغوں سے منسلک جنسی ویڈیو سرکولیٹ ہوتے ہیں۔
ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close