Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

جھارکھنڈ میں ایم ایل اے خریدوفروخت کا بازار گرم

برسراقتدار جماعت کے41 ایم ایل اے پہنچےرائے پور

پی این این)
رانچی:جھارکھنڈ کی سیاست میں ہلچل ہے ،برسراقتدار جماعت کے ممبران اسمبلی کی خریدوفروخت کے خدشے کے تحت وزیر اعلیٰ ہمنت سورین 41 ممبران اسمبلی کو رائے پور شفٹ کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ فی الحال رانچی میں ہیں۔
اطلاع کے مطابق جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہمنت سورین نے منگل کو یو پی اے اتحاد کے اپنے 41ایم ایل اے کو رانچی سے چھتیس گڑھ کے رائے پور منتقل کر دیا۔اطلاع کے مطابق چھتیس گڑھ میں چپے چپے پر سخت سیکورٹی ہے اور مہاگٹھ بندھن کے ممبران کو انتہائی نگرانی میں ریسورٹ تک پہنچایا گیا ۔واضح ہو کہ تمام ایم ایل ایز آج شام تقریباً4:45 بجے انڈیگو کے خصوصی چارٹرڈ طیارے سے رانچی ایئرپورٹ سے رائے پور کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ مسٹر سورین خود ان ایم ایل ایز کے ساتھ اپنی سرکاری رہائش گاہ سے ایرپورٹ پہنچے۔ یہ ایم ایل ایز، جو دو بسوں میں تھے، پہلے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے تھے اور یہاں سے ایک ساتھ رانچی کے برسا منڈا ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوئے۔ وزیراعلیٰ مسٹر سورین خود بھی بس میں تھے۔ اگرچہ وزیر اعلیٰ رائے پور نہیں گئے ہیں، لیکن ان کے تمام 32 ایم ایل اے تقریباً 5.45 بجے رائے پور پہنچ گئے۔ رائے پور میں ایم ایل اے کو پرتعیش ریزورٹ میں ٹھہرایا گیا ہے۔ ان ایم ایل اے میں جے ایم ایم، کانگریس اور آر جے ڈی کے ایم ایل اے شامل ہیں۔
انھوں نے کہا ہے کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
سازش کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ غور طلب ہے کہ آج مہاگٹھ بندھن کے 41 ممبران اسمبلی نے ہمنت سورین کے ساتھ میٹنگ میں حصہ لیا۔ بعد میں رائے پور کے لئے ان کی روانگی ہوئی۔ ادھر مہاگٹھ بندھن کے ممبران اسمبلی نے ایک مشترکہ بیان میں راج بھون پر خریدوفروخت کو بڑھاوا دینے کا الزام لگایا ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close