Khabar Mantra
اپنا دیش

مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے 13 ٹھکانوں پر سی بی آئی کے چھاپے

بھوپال : فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گرفتار افسروں اور کرمچاریوں میں سے ایک کلرک کشور مینا کے پاس سے کروڑوں کی جائداد پائی گئی ہے۔ سی بی آئی نے آج مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے 13 ٹھکانوں پر چھاپہ مارے۔ ان مقامات پر چھاپہ ماری کے بعد اہم دستاویزات ملے ہیں ۔ مینا کو 10 جون تک سی بی آئی ریمانڈ پر سونپا گیا ہے۔ اس کے خلاف آمدنی سے زائد املاک جمع کرنے کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ ایف سی آئی سے تین افسرا ن جوڈیشل حراست میں ہیں۔ 

غورطلب ہے کہ سی بی آئی کو پوچھ گچھ میں پتہ چلا تھا کہ مینا نے 2 دسمبر 2016 سے 29 مئی 2021 تک 2 کروڑ93 لاکھ کی سرمایہ کاری کی ہے اس کی جانچ کیلئے بھوپال ،کھنڈوا ،جبل پور،وڈیشا، چھبوا ، نرسنگ پور،گولیار ،ناندیڑ جلگائوں میں ایک ساتھ چھاپہ ماری ہوئی۔ یہ وہ مقامات ہیں جن کا مینا کا سیدھا رابطہ تھا۔یہاں پر کسی نہ کسی شکل میں ایف سی آئی کے معاملات ہیں۔ ان مقامات سے بڑی تعداد میں سرمایہ کاری کے تعلق سے دستاویز برآمد کئے گئے ہیں ۔ اس سے قبل مینا کے گھر سے 3 کروڑ ایک لاکھ روپے برآمد کئے گئے تھے۔

واضح ہو کہ ایف سی آئی کے ڈیوزنل مینجر ہرش ہنونیا مینجر اکائونٹ ارون شریواستو، مینجر سیکورٹی موہن پراتے اور کلرک کشور مینا کو سی بی آئی نے رشوت لیتے پکڑا تھا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close