Khabar Mantra
اترپردیشتازہ ترین خبریں

پٹرول ،ڈیزل اور گھریلوسلنڈر کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا مظاہرہ

)پی این این(

ہاپوڑ:کانگریسیوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے پٹرول ، ڈیزل اور گھریلو گیس سلنڈروں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کوتنقید کا نشانہ بنایا ۔ کانگریس کے لوگوں نے میناکشی روڈ واقع امبیڈکر بک اسٹال سے چنڈی روڈ ، گول مارکیٹ ، تحصیل چوراہا ہوتے ہوئے میونسپل کارپوریشن واقع ایس ڈی ایم آفس تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور گھریلو گیس سلنڈروں کی آخری شو یاترا نکال کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرہ لگایا ۔وہیں موٹر سائیکل کو بیل بگی میں رکھ اس کا انتم یاترا بھی نکالی، کانگریس نے اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل کو بھی ایک میمورنڈم ایس ڈی ایم ستیہ پرکاش سنگھ کے توسط سے ارسال کیا۔اس موقع پر اترپردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری و انچارج علی گڑھ بدرالدین قریشی نے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا اور مرکزی سرکار کے ذریعہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف شدید تنقید کی۔ بدرالدین قریشی نے کہا کہ ملک میں چاروں طرف مہنگائی کی مار ہے، عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ لیکن مرکز میں بیٹھی بی جے پی سرکار ملک کے عوام پر لگاتار مہنگائی کا بوجھ ڈال کر ان کا استحصال کرنے میں لگی ہوئی ہے۔قوم کے لئے بہت قسمتی کی بات ہے۔ سابق ایم ایل اے گجراج سنگھ نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں کچے تیل اور گھریلو گیس کی قیمت کم ہونے کے باوجود مرکزی سرکار مسلسل پٹرول ، ڈیژل اور گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔ اس اضافہ سے ملک کے عوام کی جیب خالی ہورہی ہے۔ ملک کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ لاد دیا گیا ہے۔ ععوام کی گاڑھی کمائی کو مرکزی سرکار نے مہنگائی کے دلدل میں ڈھکیل دیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں کچے تیل کی قیمت گرنے کے باوجود بھی پٹرول وڈیزل کی قیمت 100روپے لیٹر سے تجاوز کرگئی ہے۔ کانگریس کے دور حکومت میں ملک کے عوام کو جو گھریلو گیس سلنڈر 350روپے کا ملا کرتا تھا بی جے پی کی حکومت مییں آج وہی گیس سلنڈر عوام کو دوگنے روپے سے بھی زیادہ 800روپے میں مل رہا ہے۔ پچھلے 10دنوں میں مرکزی سرکار نے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 75روپے کا اضافہ کیا ہے ۔کانگریس پارٹی ملک کے مفاد میں مرکزی سرکار سے مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرول ، ڈیزل اور گھریلو گیس سلنڈر پر بڑھائی گئی مہنگائی کو فورا واپس لے اور عوام کو راحت دے۔اس موقع پر سابق ضلع صدر سید ایازالدین ، سابق سٹی صدر دنیش چند شرما ، سابق سٹی صدر حاجی صغیر قریشی ، اقلیتی محکمہ کے ریاستی سکریٹری رضوان قریشی ، ایس سی ڈیپارٹمنٹ کانگریس کے ضلع صدر نریش کمار بھٹی ، محکمہ قانون کانگریس کے ضلع چیئرمین رگھوویر سنگھ ایڈووکیٹ ، مہیلا کانگریس کی ضلع صدر شگفتہ رانا ، مہیلا کانگریس کی میونسپل صدر مونیکا شرما ، سلیم ، بھرت لال شرما ، چودھری رامپال وغیرہ سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close