اپنا دیشتازہ ترین خبریں

2019کے انتخابات میں مودی حکومت کو اکھاڑ پھینکیں گے: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہا کہ روزگار اور کسانوں کے منسلک مسائل کو مودی حکومت کی طرف سے ترجیح نہ دیئے جانے سے ملک میں اس کے تئیں غصہ پنپ رہا ہے اور پارٹی عوام کے تعاون سے نہ صرف اس اسمبلی انتخابات میں شکست دے گی بلکہ اسے 2019 کے انتخابات میں مرکز سے بھی اکھاڑ پھینکے گی۔

مسٹر گاندھی نے یہاں ایسوسی ایٹ جرنل لمیٹڈ (اےجے ایل) کے ہندی اخبار ’نوجيون‘ کی دوبارہ اشاعت شروع کرنے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی جینتی پر اس کا خصوصی شمارہ نکالنے کے موقع پر اپنے خطاب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں ملک کے عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کو جواب دینے والا ہے ساتھ ہی اگلے سال مجوزہ عام انتخابات میں بھی کانگریس عوام کے تعاون سے مودی حکومت كو مرکز سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انهوں نے مرکزی حکومت پر کسانوں کو ترجیح نہیں دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت یہ مانتی ہے کہ میک ان انڈیا سے کام چل جائے گا. لیکن وہ کہنا چاہتے ہیں کہ چاہے 21 ویں یا 22 ویں صدی ہو کسان کے مفادات کے تحفظ اور غذائی تحفظ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ کانگریس سال 2019 کے عام انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے پر 21 ویں صدی کے پیش نظر روزگار اور کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک حکمت عملی بنا کر کام کرے گی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close