Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

بابری مسجد کے لئے زمین کا انتخاب، ایودھیا سے 18 کلومیٹر کی دوری پر واقع

اترپردیش حکومت کے ترجمان و وزیر توانائی سری کانت شرما نے بدھ کو بتایا کہ لکھنؤ۔اجوھیا ہائی وے پر سوہاول تحصیل کے تحت ھانی پور گاؤں میں بابری مسجد کی تعمیر کے لئے حکومت کی جانب سے 5ایکڑ زمین کا انتخاب کیا گیا ہے۔

کابینی میٹنگ کے بعد مسٹر شرما نے میڈیا نمائندوں سے کہاکہ مسجد کی تعمیر کے لئے منتخب کی گئی زمین روہنی پولیس اسٹیشن کے نزدیک ہے جو کہ روڈ کنکٹیویٹی کے اعتبار سے بھی کافی اچھی جگہ ہے۔ منتخب جگہ ضلع ہیڈکوارٹر سے صرف 18 کلو میٹر دور ہے۔

وزیر نے کہا کہ اب مرکز اس منتخب زمین کی تجویز کو سپریم کورٹ کے پاس منظوری کے لئے بھیجے گا۔ یوپی حکومت نے مسجد کی تعمیر کے لئے 5 ایکڑ زمین کا انتخاب سپریم کورٹ کی ہدایت تحت کیا ہے۔ گذشتہ 9 نومبر کو سپریم کورٹ نے بابری مسجد۔رام مندر متنازع اراضی ملکیت معاملے میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے متنازع زمین پر رام مندر کی تعمیر اور مسجد کی تعمیر کے لئے اجودھیا میں ہی کسی نمایاں مقام پر 5 ایکڑ زمین فراہم کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے مسجد کی تعمیر کے لئے منتخب کی گئی زمین 14 کوسی پریکرما سے باہر ہے اور اجودھیا۔بارہ بنکی کے سرحد کے قریب ہے۔ متنازع زمین کے علاوہ کسی دوسرے مقام پرمسجد کے لئے زمین لینے کے معاملے میں مسلم فریقین میں اختلاف ہے۔ کچھ زمین لینے کے حق میں ہیں تو کچھ زمین لینے سے منع کردینے کے حق میں ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close