Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈ

بہار میں نئی کابینہ نے سنبھالا کام کاج

31 وزرا ءکی ہوئی حلف برداری ،آر جے ڈی 16، جنتا دل یو 11 اور کانگریس کے2 اراکین اسمبلی کو قلمدان تقسیم

(پی این این)
پٹنہ:بہار میں نئی کابینہ نے کام کاج سنبھال لیا ہے۔ آج راج بھون میں 31 وزرا کی حلف برداری ہوئی سب سے پہلے حلف لینے والوں میں آر جے ڈی کے لیڈر تیج پرتاپ یادو اور پانچ وزراء نے حلف لیا ،حلف لینے والے وزراء میں سے 16 آر جے ڈی، 11 وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جے ڈی (یو)، دو کانگریس، ایک سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ اے ایم) سے اور ایک آزاد۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار نے داخلہ کی وزارت اپنے پاس رکھی ہے اور بہار کے نائب وزیر اعلی و آ ر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو کو صحت کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جیسا سوچا جا رہا تھا آر جے ڈی کو تیج پرتاپ یادو سمیت یادووں کو بڑی تعداد میں وزارتیں دی گئی ہیں۔ تاہم نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے وسیع تر سماجی رابطے کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ ذاتوں کو بھی نمائندگی دی۔ آر جے ڈی کوٹہ سے تعلق رکھنے والوں میں کارتیکے سنگھ، ایک بھومیہار ایم ایل سی، اور سدھاکر سنگھ، یعنی ایک راجپوت، جن کے والد جگدانند سنگھ اس وقت ریاستی صدر ہیں۔واضح رہے کہ اسٹیج پر سب سے پہلے وجے کمار چودھری، تیج پرتاپ یادو، بیجندر یادو، آلوک مہتا اور آفاق عالم کو بلایا گیا۔ وجے کمار چودھری جے ڈی یو سے وزیر بن گئے ہیں۔ چوہدری سابق حکومت میں وزیر تعلیم بھی رہ چکے ہیں۔
بجیندر یادو نے بھی حلف لیا جن کا تعلق سپول سے ہے۔ آلوک مہتا نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ آلوک اجیار پور سے رکن پارلیمنٹ اور بہار حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔آفاق عالم کانگریس سے وزیر بنائے گئے ہیں۔ آفاق ضلع پورنیہ کی قصبہ سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ ان کے پاس تقریباً 9 لاکھ مالیت کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے ہیں۔ وہ قصبہ سیٹ سے چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔
غور طلب ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے ساتھ پانچ محکمہ رکھے ہیں جن میں انتظامیہ ،داخلہ،کابینہ سکریٹریٹ،ویجلنس اور الیکشن شامل ہیں۔اسی طرح نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو صحت، سڑک تعمیر،شہری ترقیات، ودیہی ترقیات جیسے اہم محکمے دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح وجے کمار چودھری کو فنانس ، انکم ٹیکس اور پارلیمانی امور دیئے گئے ہیں۔


وجیندر یادو کو توانائی اور منصوبہ بندی محکمہ ملا۔آلوک کمار مہتا کو ریونیو اور اراضی اصلاحات ملے ہیں۔ تو سینئر لیڈر تیج پرتاپ یادو کو ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی جیسا محکمہ ملاہے تو محمد آفاق عالم کو مویشی اور مچھلی پروری جیسے محکمہ ملے ہیں۔
سرون کمار کو دیہی ترقیات ،سریندر پرساد یادو کوآپریٹیو ، ڈاکٹر رمانند یادو کانکنی وزمینی عناصر ،محترمہ لیزی سنگھ خوراک ورسد، مدن سہنی سوشل ویلفیئر ، کمار سروجیت سیاحت ، للت کمار یادو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سنتوش کمار سمن شیڈیول کاسٹ شیڈیول ٹرائپ کلیان، سنجے کمار جھا آبی وسائل واطلاعات رابطہ عامہ، محترمہ شیلا کماری ٹرانسپورٹ، سمیر کمار مہاسیٹھ صنعت، چندشیکھر تعلیم، سمیت کمار سنگھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سنیل کمار آبکاری ورجسٹریشن، انیتا دیوی پسماندہ وحددرجہ پسماندہ کلیان،جتیندر کمار رائے آرٹ کلچر، جینت راج اسمال ایریگشن ، سدھاکر سنگھ زراعت ، محمد زماں خان، اقلیتی امور، مراری پرساد گوتم پنچایتی راج ، کارتک کمار قانون، شمیم احمد گنا صنعت، شہنواز عالم ڈزاسٹر منیجمنٹ ، سریندر رام محنت وسائل اور محمد اسرائیل منصوری کوانفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلم دان سونپے گئے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close