Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

بھاگوت نے چھیڑابڑھتی آبادی کاراگ

تبدیلیٔ مذہب اوردراندازی سے نظام درہم برہم ،مسلمان آئے پھرنشانے پر

(پی این این)
ناگپور:آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک بار پھر بڑھتی آبادی کا راگ چھیڑاہے اور اشاروں اشاروں میں  مسلمانوں کوبھی نشانے پر لیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی مذہب اور داراندازی سے ملک میں آبادی کاتوازن درہم برہم ہوگیاہے ۔اس کے لئے نئی پالیسی تیار کی جانی چاہئے ۔اس میں کسی کو چھوٹ نہیںملنی چاہئے ۔یکساں پالیسی نافذہونی چاہئے ۔ جس پالیسی سے سبھی کو فائدہ ہو۔وہ پالیسی سماج قبول کرتاہے ۔آر ایس ایس سربراہ نے حال ہی میں پیغمبر اسلام ؐ پر متنازعہ بیانات کو لیکر بھی اشاروں میں گفتگو کی ۔ انہوںنے کسی نام نہیں لیا لیکن یہ نصیحت ضروردی کہ کسی کی عقیدت کو ٹھیس نہیں پہنچنی چاہئے اس کادھیان رکھنا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ سماج توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے ۔ادے پور ،امراوتی سمیت کئی جگہوں پر وحشیانہ واقعات ہوئے ۔اس پر خاص لوگوں نے اعتراض بھی کیالیکن اس اعتراض پر بھی تنازعہ پیداہوگیاہے ۔یہ خطرناک ہے ۔بیشک اقلیتی طبقہ کے لوگوںنے اس کی مخالفت کی لیکن یہ صرف مثال بن کر نہ رہ جائے بلکہ مسلم سماج کوبھی یہی رویہ اپناناچاہئے ۔
انہوںنے خواتین کو بااختیار بنانے پر بھی زور دیا۔آر ایس ایس سربراہ بھاگوت نے وجے دشمی کی ریلی سے کہاکہ خواتین اپنی گھروں میں قید ہیں۔پابندیوں کی وجہ سے انہیں آزادی نہیں ملی ۔خواتین کے ساتھ مساوی سلوک کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کی ضرور ت ہے تاکہ وہ خود فیصلے کرسکیں۔خواتین کے بغیر معاشرہ خوشحال نہیںہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ نام نہاد اقلیتوں میں یہ ڈ ر پیدا کیاجارہاہے کہ انہیں آر ایس ایس یاہندوؤں سے خطرہ ہے جو غلط ہے ۔انہوںنے مسجد جانےکا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اقلیتوں سے گفتگو کئی پہلی بار نہیں ہے ۔آر ایس ایس پہلے بھی مسلم لیڈروں سے ملتا رہاہے ۔گرو جی نے جیلانی سے ملاقات کی تھی تبھی سے ہمار ا مسلمانوں سے ملناجلناہوتارہاہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close