Khabar Mantra
اترپردیش

سرکار دو عالم کی حےات طیبہ پوری دنیا کے لئے اسوئہ حسنہ :زاہد رضا

رام پور:اتراکھنڈ اسٹیٹ حج کمیٹی و مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سابق چیرمین مولانا زاہد رضا رضوی نے کہاہے اس وقت ساری دنیا بد امنی کا شکار ہے ہر طرف نفرتوں کی ہوائیں چل رہی ہیں۔معاشرہ تباہی سے ہم کنار ہے۔ان حالات میں دنیا سکون و امن کی متلاشی ہے تو اسے پیغمبر اسلام کی مقدس تعلیم کی طرف آنا ہوگا۔کیوںکہ سرکار دوعالم کی حیات طیبہ پوری دنیا کے لئے اسوئہ حسنہ اور نمونئہ عمل ہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ آج مسلمان اپنے نبی کی سیرت طیبہ کا مکمل طور پر آئینہ دار بنیںاور اپنے کردار و عمل سے دنیا کے سامنے اسلام کی سچی تصویر پیش کرے پھر دنیا بھی اس حقیقت کو تسلیم کرے گی کہ اسلام کی تعلیمات قیامت تک لئے امن عالم کی ضامن ہیں۔وہ جلسہ سیرت النبی و آل انڈیا نعتیہ مشاعرہ میںخطاب فرمارہے تھے۔ اجلاس کے خصوصی خطیب مفتی قاسم القادری اشرفی نے محبت رسول اور ہماری ذمہ داریوں کے موضوع پر میںکہا کہ محبت رسول مسلمان کے لئے سرمایہ حیات اور سب سے بڑی طاقت ہے ۔جب تک ہم عشق رسالت کی طاقت کے ساتھ آگے بڑھتے رہے تو دنیا کے ہر خطے اور شعبے میں ہم نے اپنی فتح و نصرت کے سنہرے باب لکھے ہیںلیکن جب ہم نے اپنی اس طاقت عشق رسول کو کمزور کر لیا تو نا کامیاں اب ہمارا مقدر بن گئی ہیں۔ مسلمان آج پھر زمانے پر چھا جانا چاہتا ہے تو اپنے اسلاف کی طرز زندگی کو اپنے لئے مشعل راہ بنا لے یہی دنیا وآخرت کی بھی کامیابی ہے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے نبیرہ اعلیٰ حضرت مولانا عدنان رضا خان موجود رہے۔ اس موقع پرمعروف ثنائ خوان رسول ناصر سبحانی کچھا،علیم رضا رامپوری،اطہر جمالی بریلی،اکرم رضا جادوںپور،سلمان رضا اویسی، فہیم حبیبی، عمران قادری ، داؤد مصطفائی ،لئیق رضا رامپوی، سہیم اختر وغیرہ موجودرہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close