Khabar Mantra
دلی نامہ

جعلی ویب سائٹ پردھوکہ دہی دینے والا ملزم گرفتار

(پی این این )

نئی دہلی :دوارکا سائبر سیل نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری پر زیادہ منافع کا لالچ دے کر دھوکہ دینے والے کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم ای کامرس ریٹیل کا ملازم تھا اور انسٹاگرام کے ذریعے لوگوں سے رابطہ کرتا تھا۔ جعلی ویب سائٹ پر سرمایہ کاری پر منافع ظاہر کرکے رقم دینے کے عوض وہ متاثرہ کو کئی اشیاءمیں جھانسہ دیتا تھا۔ پولیس اس کے ساتھی کی تلاش کر رہی ہے۔ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون جس میں 15 سے زائد کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ ایپلی کیشنز، مختلف بینکوں کے پانچ ڈیبٹ کارڈز اور دو چیک بکس برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزم کی شناخت سنجیو کمار سنگھ کے طور پر کی گئی ہے جو گروگرام کے بسائی گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔ 

اصل میں بہار کے سمستی پور کے رہنے والے، سنجیو نے دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی اور ای کامرس ریٹیل میں کام کیا، جس کا استعمال کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے کیا جاتا ہے۔دوارکا ضلع کے ڈپٹی کمشنر پولیس ایم ہرش وردھن نے بتایا کہ 19 جولائی کو دوارکا سائبر سیل کو دھوکہ دہی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ ڈیانا نامی خاتون نے ان سے انسٹاگرام پر رابطہ کیا۔ اس نے اسے ٹیلیگرام اکاو¿نٹ کا لنک بھیجا، اور کہا کہ اسے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری پر زیادہ منافع ملے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close