Khabar Mantra
اپنا دیش

پوجا نہیں تو نماز بھی نہیں عید گاہ میدان پر کرناٹک میں تنازعہ جاری

(پی این این)
بنگلورو:عید گاہ میدان پر تنازعہ بڑھتا ہی جارہا ہے ۔آج بی جے پی کے قومی جنرل سیکٹری سی ٹی روی نے کہا کہ اگر گنیش اتسو پوجا عیدگاہ میدان میں نہیں منایا جاسکتا تو وہاں ہم نماز بھی ادا کرنے نہیں دیں گے ۔بی جے پی کے ایم ایل اے روی نے کہا کہ عید گاہ میدان سرکاری املاک ہے اور زمین سے منسلک فیصلے سرکار کو لینے ہوتے ہیں ۔
بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا گنیش اتسو پوجا کا دور انگریزوں کے حکومت میں شروع ہوا تھا ۔انھوں نے کہا کہ اگر عیدگاہ میدان میں گنیش کی مورتی قائم کرنے کی اجازت نہیں ملتی ہے تو یہ اختیارات کا معاملہ ہے ۔حکومت کو اس پر غور کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میں افسروں سے اس میدان میں گنیش پوجا کے لئے اجازت دینے کی اپیل کرتا ہوں ۔انھوں نے کہا کہ اگر یہاں نماز ہوسکتی ہے تو پھر پوجا کیوں نہیں ہوسکتی۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close