Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

تیسری لہر سر پر ،مرکز ہے بے خبر

نئی دہلی:ملک میں اب تیسری لہر کے خدشے کے پیش نظر سنسنی پھیلی ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ پلس کو لیکر فکر بڑھتی جارہی ہے۔ملک بھر میں اس نئے ویریئنٹ یعنی ڈیلٹا پلس کے50 معاملے سامنے آئے ہیںجس میں 21 معاملے صرف مہاراشٹر سے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر مدھیہ پردیش ہے جہاں 7 معاملے آئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔کیرالہ میں 3 ، تمل ناڈو میں 3 ،کرناٹک میں 2،پنجاب میں ایک ،جموں میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈیلٹا پلس کے سلسلے میں سرکار کی بے خبری کو لیکر پھر سوال اٹھنے لگے ہیں ۔ڈیلٹا پلس یعنی تیسری لہر کو لیکر اپوزیشن نے بھی سرکار کو گھیرنا شروع کردیا ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا کے ذریعہ سرکار سے 3 سوالات پوچھے ہیں ۔پہلا سوال ،اس ویریٹ کی جانچ اور روک تھام کیلئے سرکار بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ کیوں نہیں کررہی ہے؟۔ راہل گاندھی نے دوسرا سوال یہ کیا ہے کہ ویکسین اس نئے ویرئینٹ پر کتنی مؤثر ہے ؟،اس کی پوری جانکاری کب ملے گی۔ اس کے علاوہ تیسری لہر میں اسے کنٹرول کرنے کیلئے سرکار کے پاس کیا پلان ہے؟۔راہل گاندھی نے کورونا کی طرح نئے ویرئینٹ کو لیکر بھی سرکار کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہےاور کہا ہے کہ سرکار اس لہر کے بارے میں بھی بے خبر ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close