Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

سسودیا-کجریوال دونوں شراب گھپلہ میں ملوث:کانگریس

(پی این این )

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کے خلاف دہلی کے پرنسپل سکریٹری کی رپورٹ اور ان کے خلاف تمام ثبوت ہونے کے باوجود وزیر اعلیٰ کیجریوال ان کا دفاع کر رہے ہیں اور انہیں بھارت رتن دینے کی بات کر رہے ہیں۔

 جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں لیڈر اس شراب اسکینڈل میں ملوث ہیں۔کانگریس کی ترجمان راگنی نائک اور دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انیل کمار نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کیجریوال حکومت نے بہت تیزی سے ایمانداری سے بدعنوانی تک کا سفر بہت جلدی طے کیا ہے ۔ 

دہلی کو برباد کرنے کے لیے اس حکومت نے سڑکوں پر شراب کے ٹھیکے کھولنے کی پالیسی بنائی ہے اور ایک بوتل کے ساتھ مفت میں شراب دے کر گھپلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس شراب پالیسی میں ریونیو کے حساب سے دہلی کو زیادہ پیسے ملنے کی بات کی جا رہی تھی، پھر وہ پالیسی واپس کیوں لی گئی۔ اگر پالیسی غلط تھی تو وزیر ایکسائز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ 

مسٹر سسودیا کا کہنا ہے کہ ان کے ایم ایل اے کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے کے لیے فون آرہے ہیں، اس لیے جن لیڈروں نے فون کیا ان کے ناموں کو بھی سامنے لایا جانا چاہیے ۔کانگریس لیڈروں نے کہا کہ جب پنجاب میں وزیر صحت جیل گئے تو اس کو لے کر بہت ڈھول پیٹا گیا، لیکن نائب وزیر اعلیٰ کو بچانے کے لیے جس کے خلاف دہلی کے چیف سکریٹری رپورٹ دیتے ہیں مسٹر کیجریوال خود سامنے آتے ہیں اور دفاع کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close