Khabar Mantra
اپنا دیشمسلم دنیا

وسیم رضوی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو پہنچائی ہے ٹھیس

سنبھل غریب نواز ویلفیئر اینڈ چیر ٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داران کا اظہار خیال

)پی این این(

سنبھل:غریب نواز ویلفیئر اینڈ چیر ٹیبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام دیپا سرائے واقع خواجہ منزل میں ٹرسٹ کے ذمہ داران نے ایک پر یس کانفرنس کی ، جس میں وسیم رضوی کے قدم کی مذمت کی گئی۔ معروف عالم دین خواجہ کلیم اشرف نے کہا کہ وسیم رضوی نے شیعہ سنی فرقہ کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی ہے کیونکہ حضرت ابو بکرؓ، حضرت عمر ؓ ، اور حضرت عثمانؓ تینوں خلفاءپر قرآن شریف میں تبدیلی کرنے کا الزام لگایا ہے مگر وسیم رضوی کی امیدوں پر پانی پھر چکا ہے کیونکہ دونوں فرقوں کے علماءنے وسیم رضوی کو اسلام سے خارچ کردیا ہے انھوں نے کہا کہ وسیم رضوی نے قرآن کریم کی ۶۲ آیات کو چلینج کر دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچائی ہے اور آپسی اختلافات کو فروغ دینے کی کوشش کر فساد پھیلانے کی سازش رچی ہے۔اس لئے مرکزی و صوبائی حکومت سے ہماری اپیل ہے کہ وہ وسیم رجوی کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے سزا دے۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں تک قانونی لڑائی کی بات ہے ہماری مرکزی قیادت اس سلسلہ میں جلد سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں ہے اور ہم علماءسنبھل اس کی تائید کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مدرسہ اجمل العلوم کے ناظم اعلیٰ قاری تنظیم اشرف اجملی، قاری وصی اشرف، مفتی عالم رضا نوری، مفتی اکرام ، قاری شعیب ، مولانا محدم ھسین اشرفی، مولانا گل اجملی، قاری شاہد، قاری زاہد، تقی اشرف، محمد احمد نوشاہی، رضا قادری، عمار رضا، گلویز قمر، صائب رضا، علی اشرف، نقی اشرف، ادن اشرف، اور زعیم اشرف موجود رہے۔ 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close