Khabar Mantra
اترپردیش

ہندو مہاسبھا کے صدر رنجیت بچن کا گولی مار کر قتل

آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر رنجیت بچن کا اتوار کی صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے موٹر سائیکل سوار بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ یہ واردات حضرت گنج میں ہوئی ہے۔ رنجیت صبح اپنے او سی آر بلڈنگ میں واقع رہائش سے اپنے واقف کار آدتیہ کے ساتھ مارننگ واک کرنے نکلے تھے، تبھی بدمعاشوں نے ان کے سر میں گولی مار دی۔ اس دوران ان کے واقف کار کے بھی ہاتھ میں گولی لگی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر سجیت پانڈے سمیت تمام سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے۔ حضرت گنج پولیس نے پنچنامہ کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ پولیس کمشنر سجیت پانڈے نے بتایا کہ بچن کو گلوب پارک کے قریب گولی ماری گئی۔ ان کے ساتھ مارننگ واک کر رہے آدتیہ کے ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ ان کا ٹراما سینٹر میں علاج چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جلد ہی قاتل گرفتار کر لئے جائیں گے۔ رنجیت گورکھپور کے رہنے والے تھے۔ وہ لکھنؤ میں او سی آر بلڈنگ کے بی بلاک میں رہتے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے 18 اکتوبر، 2019 کو لکھنؤ میں ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کا دو شاطر بدمعاشوں نے قتل کر دیا تھا۔ دونوں کی گرفتاری گجرات سے اے ٹی ایس نے کی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close