اپنا دیشتازہ ترین خبریں

یہ ملک گاندھی کا ہے یہاں گوڈسے کی سوچ کیلئے کوئی جگہ نہیں: طارق انور

کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر طارق انور نے بی جے پی پر الزم عائد کرتے ہوئے آج کہا ہے کہ وہ اپوزیشن سے پاک ہندوستان بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی ہیں.

انہوں نے بی جے پی ون اور بی جے پی ٹو میں جمہوری حکومتوں کو بی جے پی کے ذریعہ گرانے کی کوششوں پر شدید طنز کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے بی جے پی عوام کے ذریعہ منتخب سرکاروں کو گرانے او ر اپنی سرکار بنانے کی کوشش کررہی ہے وہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ چیز ملک کے آئین اور قانون کیساتھ ساتھ اخلاقیات کے بھی خلاف ہے کہ کسی منتخب سرکار کو ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ گرایا دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی جب درجنوں پارٹیوں کا الائنس کرتی ہے تو وہ پاک اتحاد کا نام دیتی ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ اپوزیشن کے اتحاد کو ناپاک قرار دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ بھی جمہوریت اور آئینی اصولوں کو کچلنے کا کام کررہے ہیں تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی پر وقتا فوقتا ایسا وقت آیا ہے کہ مخالفین یہ فقرے کہنے لگے کہ اب کانگریس ختم ہوجائے گی، لیکن کانگریس پارٹی پر لوگوں نے اعتماد کیا اور پارٹی پوری طاقت کیساتھ کھڑی ہوئی اور اس نے ملک کی خدمت کی۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نہیں بلکہ آزادی کی تحریک ہے اور یہ گاندھی جی کی سوچ پر مبنی ہے، جو ہندوستان کی مٹی میں پیوست ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close