Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

راہل اور پادری کی ملاقات سے اٹھاطوفان

عیسیٰ مسیح ہی اصلی بھگوان کے قول پر بی جے پی چراغ پا،بھارت جوڑو یاترا کو بنایا نشانہ

(پی این این)
نئی دہلی:راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کیرلہ پہنچ چکی ہے۔ جہاں ان کی زبردست پذیرائی ہورہی ہے اس مہم میں 30 سے زاد غیر سیاسی تنظیمیں شامل ہوگئی ہیں جس میں یوگریندر یادو کی تنظیم بھی ہے۔ ان تنظیموں کے کارکنان بھی بھارت جوڑو یاترا میں ساتھ ہیں جس کو لیکر بی جے پی میں شدید بے چینی ہے۔راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کو ایک تنازعہ بنانے کی کوشش شروع ہوگئی ہے۔تمل ناڈو میں ایک پادری سے راہل گاندھی کی ملاقات نے بی جے پی کو موقع فراہم کردیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہا ہے۔ جس میں پادری سے راہل گاندھی کی گفتگو ہورہی ہے۔ پادری کھلے طور پر کہہ رہے ہیں کہ عیسیٰ مسیح ہی اصلی بھگوان ہیں ، دوسرا کوئی نہیں۔ بی جے پی نے اس ویڈیو کو وائرل کرکے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ تمل پادری جارج پنیا نے کہا ہے کہ عیسیٰ مسیح ہی اصلی بھگوان ہیں۔ انھوں نے ہندودھرم میں پوجی جانے والی طاقتوں کو ایشور ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان ہمیشہ اصلی انسان کے طور پر خود کو ظاہر کرتے ہیں طاقت کے طور پر نہیں ۔
اس لئے ہم کسی شخص کے روپ میں بھگوان کو ہی دیکھتے ہیں۔ اس ویڈیو کو وائرل ہوتے ہی کانگریس اور بی جے پی آمنے سامنے ہے۔ بی جے پی ترجمان شہزاد پونے والا نے کہا ہے کہ یہ راہل گاندھی کانفرت جوڑا مہم ہے۔ جس کے تحت وہ جارج پنیا جیسے انسان سے مل رہے ہیں جس نے ہندوئوں دھمکی دی اور چیلنج کیا بھارت ماتا کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کہیں۔بی جےپی ترجمان نے کہا کہ کانگریس ہندو مخالف پرانی تنظیم ہے۔
ادھر کانگریس کے لیڈر جے رام نریش نے بھی اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اس آڈیو کو ریکارڈ کیا گیا ہے اس میں ان باتوں کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ بی جے پی کی شاطرانہ چال ہے جس کی ہمیں امید تھی بھارت جوڑو یاترا سے بی جے پی پریشان ہوگئی ہے۔
غور طلب ہے کہ پادری پنیا کئی متنازعہ بیان دے چکے ہیں۔پچھلے سال جولائی میں انھیں مدرئی میں گرفتار کیا گیا تھا ۔18 جولائی کو ایک پروگرام میں انھوں نے لاک ڈائون کے وقت چرچوں کے بند ہونے اور دعائیہ مجلسوں پر بین کو لیکر اعتراض ظاہر کیا تھا ،اس میٹنگ میں انھوں نے مودی اور شاہ کے خلاف بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ میں لکھ کر دیتا ہوں کہ مودی کے آخری دن انتہائی الم ناک ہوں گے بعد میں انھوں نے معافی مانگ لی تھی۔
بہرحال اس پر ردعمل کر اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے بی جے پی پر نفرت کا کارخانہ چلانے کا الزام لگایا ہےاور کہا ہے کہ بھارت جوڑو کی کامیابی سے بی جےپ ی ہواس باختہ ہے۔ واضح ہو کہ آج بھارت جوڑو مہم کے تیسرے دن راہل گاندھی نے پادری جارج پنیا سے ملاقات کی ۔جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔ پادری سے ملاقات کو لیکر بی جےپی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اسے ہندو مخالف قرار دیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close