اپنا دیشتازہ ترین خبریں

یچوری اور راجہ کو بھی کشمیر ہوائی اڈے پر روکا گیا

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ۔ایم ) کے جنرل سیکرٹری سیتا رام یچوری اور ہندستانی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے جنرل سیکرٹری ڈی راجہ کو آج کشمیر ہوائی اڈے پر اچانک روک لیا گیا اور انہیں باہر نہیں جانے دیا گیا۔ مسٹر یچوری نے ٹویٹر کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔

واضح رہے کہ مسٹر تراگامی ان دنوں بیمار چل رہے ہیں اور مسٹر یچوری انہیں دیکھنے کے لئے وہاں گئے تھے۔ کانگریس کے سینئر لیڈرغلام نبی آزاد کے بعد مسٹر یچوری اور مسٹر راجہ کو کشمیر ہوائی اڈے پر روکے جانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل مسٹر آزاد کو جمعرات کو ہوائی اڈے پر روک دیا گیا تھا جس کے بعد انہیں واپس دہلی لوٹنا پڑا تھا۔

مسٹر یچوری نے ٹویٹر کے ذریعہ یہ بھی بتایاکہ انہوں نے کل ہی گورنر ستپال ملک کو خط لکھ کر مطلع کیا تھا کہ وہ اپنی پارٹی کے لیڈر مسٹر تراگامي کو دیکھنے کشمیر آ رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ کل انتظامیہ انہیں کشمیر جانے میں کوئی رکاوٹ تو نہیں پہنچائے گا۔ بائیں بازو کی جماعتوں نے اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے حالات انتہائی تشویشناک ہو گئے ہیں۔ خیال رہے کہ کانگریس کے ساتھ بائیں پارٹیاں بھی جموں وکشمیر کو خصوصی درجہ ختم کرنے اور اسے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کی مسلسل مخالفت کر رہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close