اپنا دیشتازہ ترین خبریں

یوگ پوری دنیا کے لئے ہندوستان کا ایک تحفہ: مختار عباس نقوی

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر نئی دہلی میں پٹیل نگر میں یوگ کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوگ آج پوری دنیا کے لئے ہندوستان کا صحت کا ایک تحفہ بن گیا ہے۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی کی ہزاروں سال پرانی صحت کی وراثت یوگ کو پوری دنیا کے لئے اچھی صحت کا بھروسہ مند برانڈ بنا دیا ہے۔ اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ یوگ اب دنیا کی صحت کا تاج بن گیا ہے اور ہندوستان کا ہزاروں سال پرانا کلچر پوری دنیا اور اس کے عوام کے لئے صحت کا وسیلہ ثابت ہو گیا ہے۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ یوگ نے مذہب خطے اور زبان کی دیواروں کو توڑ دیا ہے اور انسانی قدروں کے ساتھ انسانوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود گزشتہ کئی سالوں سے یوگ آسن کر رہے ہیں۔ یوگ اچھی صحت کی ایک سنہری کنجی ہے اور اچھی صحت ہی اصلی دولت ہے۔ یوگ محض ایک ایکسر سائز نہیں، بلکہ یوگ ہمارے پورے جسم کے ساتھ ساتھ ذہن کو توانائی بخشتا ہے۔ یہ ہماری طرز زندگی میں توازن برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یوگ کا مقصد تن من کو بے چین من کو سکون فراہم کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے طرز زندگی میں مثبت تبدیلی لاتا ہے، بلکہ یہ صحت کی سطح میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آج پوری دنیا مکمل احترام اور وقف کے ساتھ اس صحت پروگرام کا جشن منا رہی ہے۔ وزیر موصوف نے یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر سماج کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ نئی دہلی میں واقع پٹیل نگر میں یوگ کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close