اترپردیشتازہ ترین خبریں

یوگی سے نہیں سنبھل رہا ہے اترپردیش

پرگتی شیل سماجوادی پارٹی لوہیا کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے سنیچر کو کہا کہ اترپردیش میں خراب نظم و نسق بیاں کر رہا ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ انتھ سے ریاست کی کمان اب سنبھل نہیں رہی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کھلے عام گھوم رہے ہیں جس سے عوام میں خوف کا ماحول ہے۔

مسٹر یادو نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ریاست میں نظم ونسق میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کی حکومت لااینڈ آرڈر کو بہتر لانے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ اترپردیش کی حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ چاروں طرف قتل، عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جس پر مرکزی حکومت کو دھیان دینا چاہئے۔ ضلع اجودھیا کے عنایت نگر تھانے کے ہلے دوارکا گاؤں میں پردھان دویش رن یادو کے قتل کے بعد ان کے کنبے سے ملنے اجودھیا آئے مسٹر یاد ونے کہا کہ وہ مقتول کے گاؤں جاکر ان کے اہل خانہ سے ملنا چاہتے تھے لیکن مجھے انتظامیہ نے جانے نہیں دیا۔ اس کے بعد میں نے ان کے اہل خانہ کو سرکٹ ہاوس بلا کر ملاقات کی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے صاف کیاکہ پی ایس پی کا انضمام سماج وادی پارٹی میں نہیں ہورہا ہے اس بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ پی ایس پی ہماری ہے اور ہماری رہے گی۔ سماجو وادی پارٹی کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ صحت مند ہیں اور ہم ان کی عیادت کے لئے روزانہ جاتے ہیں۔ مرکزی حکومت کے عام بجٹ پر شیوپال یادو نے کہا کہ بجٹ میں کچھ خاص نہیں ہے۔ صرف ٹیکس پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ اس سے عام عوام میں کو کوئی راحت دکھائی نہیں پڑرہی ہے۔ بجٹ دیکھ کر نہیں لگ رہا ہے کہ ملک میں کوئی بجٹ پیش ہوا ہے۔ کسانوں و غریبوں کے لئے بجٹ میں کوئی راحت نہیں ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close