Khabar Mantra
دلی نامہ

رشوت لینے پر4 پولیس اہلکار معطل

 

نوئیڈا:نوئیڈا میں نوجوانوں سے رشوت لینے پر 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ نوجوان کو گانجہ ا سمگلنگ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ پھر اسے 20 ہزار روپے رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔ پیسے لینے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ اس میں پولیس اہلکار پیسے گنتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس کے بعد نوئیڈا کے پولس کمشنر آلوک کمار سنگھ کے حکم پر جانچ کی گئی تھی۔

 تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہوئے۔نارنگ بشن پورہ گاو¿ں کا رہنے والا ہے۔ وہ نوئیڈا میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتا ہے۔ نارنگ نے کہاکہ 14ستمبر کو پولیس مجھے گھر سے لے گئی، جب ہمارے دوست موہت کو اس بات کا علم ہوا تو وہ تھانے پہنچ گیا۔نارنگ نے کہاکہ میرا دوست موہت پولیس اسٹیشن پہنچا، اس نے معاملے کے بارے میں دریافت کیا۔ سب انسپکٹر لوکیش کمار نے کہا کہ نارنگ ایک بین الاقوامی گانجاا سمگلر ہے۔ اگر اس سے جان چھڑانی ہے تو 50 ہزار روپے کا بندوبست کریں ورنہ 5 سال جیل میں رہنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔اس نے کہالیکن میرے دوست نے کہا کہ میں اتنی رقم نہیں دے سکتا، پھر پولیس والے 50 ہزار سے 30 ہزار روپے پر آئے اور آخر کار 20 ہزار روپے لے کر چلے گئے۔ اس معاملے کے حوالے سے متاثرہ نوجوان کے مالک موہت نے کہا۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ سیکٹر 58 کے 5 پولیس اہلکار اس میں ملوث ہیں۔ اس واقعے کی ویڈیو اور آڈیو ثبوت کے طور پر اس کے پاس موجود ہیں۔متاثرہ نے گوتم بدھ نگر کمشنریٹ کو خط لکھ کر اس معاملے میں انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ پولس کمشنر آلوک سنگھ نے فوری کارروائی کی ہے۔ اے ڈی سی پی آشوتوش دویدی نے کہا کہ پولیس نے ایک شخص کو گانجے کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارکیا تھا، سیکٹر 57 چوکی کے انچارج نے اسے چھوڑنے کے لیے 20 ہزار روپے لیے تھے۔ شکایت ملنے کے بعد جانچ کی گئی تو الزامات سچ ثابت ہوئے۔اے ڈی سی پی نے کہاکہ سیکٹر 57 چوکی کے انچارج لوکیش کمار، ہیڈ کانسٹیبل راج کمار تیاگی، کانسٹیبل انکت بالیان اور سونو کمار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ کانسٹیبل سونو کمار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close