تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

یوکرین طیارہ حادثہ: ایران کا ذمہ دار لوگوں کو سزا دینے کا وعدہ

ایران کے صدر حسن روحانی نے یوکرین طیارہ حادثہ پر معافی مانگتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ اس حادثہ کے ذمہ دار لوگوں کوسزا دی جائیگی۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے ایران کے اپنے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹوئیٹر پر لکھا،’’طیارہ کو گرائے جانے کی بات تسلیم کرنا اس سمت میں صحیح قدم ہے۔‘‘ مسٹر زیلینسکی نے کہاکہ،’’میں نے سبھی لاشوں کی شناخت کرکے انھیں جلد ازجلد یوکرین بھیجنے پرزور دیاہے۔ اس واقعہ کے ذمہ داروں کی جوابدہی طے کی جانی چاہئے اور ہم ہرطرح کی قانونی اور تکنیکی مددکےلیے ہمیشہ تیار ہیں۔ ‘‘

مسٹرروحانی نے کہاکہ وہ طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے یوکرین کے لوگوں کی لاشیں جلد ازجلد واپس بھیجنے کے ہدایت دیں گے۔ مسٹر زیلینسکی نے کہاکہ یوکرین کی وزارت خارجہ جلد ہی اس معاملہ میں کیے جانے والے اقدامات کےلیے ایران کو ایک تفصیلی نوٹ بھیجے گی جس میں معاوضہ سے متعلق معاملہ کو حل کرنے کے لیے سبھی قانونی پہلوؤں کو ذہن میں رکھا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close