اپنا دیشتازہ ترین خبریں

یوپی کے بعد اب آسام میں زہریلی شراب نے ڈھایا قہر، 17 افراد ہلاک

اتر پردیش کے بعد اب آسام میں بھی زہریلی شراب پینے کی وجہ سے کئی افراد کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے. جہاں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے کم از کم 17 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد بیمار بتائے جا رہے ہیں.

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ آسام میں ضلع گولاگھاٹ کے چائے باغات میں یہ معاملہ سامنے آیا ہے. جہاں زہریلی شراب پینے کے سبب 17 لوگ اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں اور کئی بیمار بتائے جا رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تمام متاثرہ سالميرا چائے باغات کے تھے. جنہیں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے بیمار پڑنے کے بعد کل شام گولاگھاٹ کے شہید کشل کنور اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں 17 لاشیں پڑی ہوئی ہیں اور دوسری طرف کئی لوگوں کا علاج بھی چل رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سبھی لوگ زہریلی شراب پینے کی وجہ سے بیمار ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری طرف محکمہ آبکاری کے حکام نے شراب کے نمونے جمع کر لئے ہیں۔ اور اب پوسٹ مارٹم کی رپورٹ ملنے کے بعد ہی موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close