اترپردیش

یوپی بورڈ کے امتحانات 7 فروری سے

یو پی بورڈ ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان7فروری2019 سے شروع ہوں گے. ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر ڈینش شرما نے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے.نائب وزیر اعلی دینش شرما نے کہا کہ اس بار بورڈ کے امتحانات صرف 16 دنوں میں مکمل کرانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2019 میں بورڈ امتحان میں شامل ہونے والے طلبا کی تعداد میں قابل ذکر کمی درج کی گئی ہے سال 2017 میں 66 لاکھ طلبا نے امتحان میں شرکت کے لئے رجسڑریشن کرایا تھاجبکہ آئندہ سال ہونے والے امتحان کے لئے 20 اگست تک 56 لاکھ طلبا نے اپنے فارم جمع کئے ہیں ۔

بوڑد کے ذمہ داروں کا دعو ی ہے کہ طلبا کی تعداد میں یہ کمی نقل مافیاؤں کے خلاف کاروائی اور امتحان کے لئے آدھار کارڈ کی لازمیت ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close