Khabar Mantra
صحت و تندرستی

حیض کے دنوں میں متوازن غذا ضروری،جنک فوڈ صحت کے لیے خطرناک:ڈاکٹر کرن اوجھا

(پی این این)

چھپرہ:غیر سیاسی اور سماجی تنظیم سوشل سروس ایکسپریس کی خواتین یونٹ  اینجل دی ہیلپنگ ہینڈز کے زیر اہتمام  سنٹرل پبلک اسکول میں "سوستھ بٹیا۔سشکت بٹیا” مہم کے تحت نوجوانی میں ہارمونل عدم توازن کے بارے میں آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز اسکول کے پرنسپل مراری سنگھ نے ڈاکٹر ڈاکٹر کرن اوجھا کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے کیا۔ڈاکٹر اوجھا نے نوعمر لڑکیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیض کے دنوں میں اپنے کھانے پینے کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔اس دوران متوازن غذا آپ کے لیے بہتر ہے۔انہوں نے بتایا کہ جنک فوڈ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔مہینے کے ان خاص دنوں میں صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔انفیکشن سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔اسکول کے ڈائریکٹر وکاس کمار سنگھ نے کہا کہ نوعمر لڑکیوں کی خود انحصاری کے لیے اسکول شروع سے ہی مثبت رہا ہے۔انھوں نے اسکول میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے پر ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔اینجل دی ہیلپنگ ہینڈز کی رکن شالنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی جانب سے اس طرح کے بیداری پروگرام کا مقصد نوعمر لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے۔پریتی سریواستو نے بتایا کہ بیداری پروگرام میں سوال اور جواب سیشن سے نوعمر لڑکیوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔ جس سے ایک بہتر معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ایک طالبہ نے پوچھا کہ ان دنوں میں درد زیادہ ہو تو دوا کا استعمال نقصان دہ ہوگا؟ ڈاکٹر اوجھا نے جواب میں بتایا کہ ماہواری کے ابتدائی دنوں میں درد ہونا فطری بات ہے۔ اس کے لیے گرم پانی کے تھیلے کا کمپریس بھی لگایا جا سکتا ہے۔دوا صرف ڈاکٹر کے مشورہ کے مطابق لینا چاہئے۔پروگرام میں سی پی ایس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر ہریندر سنگھ،پرنسپل مراری سنگھ،وائس پرنسپل ایف بی سنگھ،آبھا سنگھ،سیما مشرا،شروتی،سنہہ جیا، انوشکا،پریا،انیتا،دیپتی،پوجا،رنجنا موجود تھیں۔انیتا سریواستو کا خصوصی تعاون کیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close