اترپردیشتازہ ترین خبریں

یوپی بورڈ رزلٹ 2019: 27 اپریل کو کیا جائے گا نتائج کا اعلان

فروری و مارچ کے مہینے میں اترپردیش سکینڈر بورڈ کے تحت دسویں اور بارہویں جماعت کے ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان 27 اپریل کو کیا جائےگا۔ جس کو طلبا بورڈ کے آفشیل ویب سائٹ پر جاکر اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔

گذشتہ سیشن میں بورڈ نے ان امتحانات کے تنائج کا اعلان 29 اپریل کو کیا تھا لیکن اس بار دو دن قبل ہی تنائج کا اعلان کردیا جائےگا۔ 2018 کے نتائج کے مطابق دسویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبا کو مجموعی 75.16 فیصد تھا تو وہیں بارہویں جماعت میں پاس ہونے والے طلبا کا 72.43 فیصد تھا۔ اس سال دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد 7 فروری تا 28 فروری کے درمیان ہوا تھا وہیں بارہویں جماعت کے امتحانات 7 فروری سے 2 مارچ تک جاری تھے۔ دسویں میں تقریبا 31 لاکھ اور بارہویں میں 26 لاکھ طلبا وطالبات نے شرکت کی تھی۔

بورڈ کے ذرائع کے مطابق دسویں او ر بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان 27 اپریل کو کیا جائےگا طلبا بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جاکر اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹس کے لنک نیچے دیئے گئے ہیں، یہاں لنک پر کلک کرکے اپنا رزلٹ دیکھ سکتے ہیں:
http://www.upresults.nic.in/
http://www.upmsp.edu.in/

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close